उन्होंने कहा कि हम उसके बारे में उसके वालिद को राज़ी करने की कोशिश करेंगे, और हमको यह काम करना है।
انہوں نے کہا:’’ہم اس کے بارے میں اس کے باپ کوضرور آمادہ کریں گے اوربلاشبہ ہم ضرور کرنے والے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا: ہم اس کے بارے میں اس کے باپ کو راضی کرنے کی کوشش کریں گے اور ہم یہ ضرور کریں گے ۔
ان لوگوں نے کہا کہ ہم اس کے باپ پر ڈورے ڈالیں گے کہ وہ ( آمادہ ہو جائیں ) اور ہم ضرور ایسا کریں گے ۔
انہوں نے کہا ہم کوشش کریں گے کہ والد صاحب اسے بھیجنے پر راضی ہو جائیں ، اور ہم ایسا ضرور کریں گے ۔
انہوں نے کہاہم اس کے باپ سے اس کے بھیجنے کا مطالبہ کریں گے اور ہم ایسا ضرور کریں گے ۔
وہ بولے : ہم اس کے والد کو اس کے بارے میں بہلانے کی کوشش کریں گے ( کہ وہ اسے ہمارے ساتھ بھیج دیں ) اور ہم ایسا ضرور کریں گے ۔
وہ کہنے لگے ہم پہنچتے ہی اس کے والد کو اسے ہمارے ساتھ بھیجنے پر راضی کریں گے اور یہ کام کرکے رہیں گے
بولے ہم اس کی خواہش کریں گے اس کے باپ سے اور ہمیں یہ ضرور کرنا ،
وہ بولے: ہم اس کے بھیجنے سے متعلق اس کے باپ سے ضرور تقاضا کریں گے اور ہم یقیناً ( ایسا ) کریں گے