उसने कहाः क्या तुमको ख़बर है कि तुमने यूसुफ़ और उसके भाई के साथ क्या किया जबकि तुमको समझ न थी?
یوسف نے کہا: ’’کیا تمہیں علم ہے جب تم نادان تھے،تم نے یوسف اوراس کے بھائی کے ساتھ کیا کیا تھا؟‘‘
اس نے کہا: تمہیں کچھ پتہ ہے کہ تم جہالت میں مبتلا ہوکر یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا کچھ کر گذرے ہو؟
آپ ( ع ) نے کہا تمہیں کچھ معلوم ہے کہ تم نے یوسف اور اس کے ( سگے ) بھائی کے ساتھ کیا سلوک کیا تھا جبکہ تم جاہل و نادان تھے؟
﴿یہ سن کر یوسف ( علیہ السلام ) سے رہا نہ گیا﴾ اس نے کہا تمہیں کچھ یہ بھی معلوم ہے کہ تم نے یوسف ( علیہ السلام ) اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا کِیا تھا جب کہ تم نادان تھے؟
یوسف ( علیہ السلام ) نے فرمایا کیا تم یہ بات بھی جانتے ہو کہ تم نے یوسف ( علیہ السلام ) اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا سلوک کیا تھا جبکہ تم جہالت میں پڑے ہوئے تھے
یوسف نے کہا : تمہیں کچھ پتہ ہے کہ تم جب جہالت میں مبتلا تھے تو تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا کیا تھا؟
یوسف نے ان سے پوچھا:معلوم ہے تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا کچھ کیا تھاجبکہ تم نادان تھے؟
بولے کچھ خبر ہے تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا کِیا تھا جب تم نادان تھے ( ف۲۰٤ )
یوسف ( علیہ السلام ) نے فرمایا: کیا تمہیں معلوم ہے کہ تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا ( سلوک ) کیا تھا کیا تم ( اس وقت ) نادان تھے