उन्होंने कहाः क्या सच मुच तुम ही यूसुफ़ हो? उसने कहाः हाँ मैं यूसुफ़ हूँ और यह मेरा भाई है, अल्लाह ने हम पर फ़ज़्ल फ़रमाया, जो शख़्स डरता है और सब्र करता है तो अल्लाह नेक काम करने वालों का अज्र ज़ाया नहीं करता।
اُنہوں نے کہا: ’’کیایقینا تم واقعتا یوسف ہی ہو ‘‘اُس نے کہا: ’’میں یوسف ہوں اور یہ میرا بھائی ہے،بے شک اﷲ تعالیٰ نے ہم پراحسان کیاہے،حقیقت یہ ہے کہ جو شخص اﷲ تعالیٰ سے ڈرتاہے اور صبرکرتاہے تواﷲ تعالیٰ بھی نیکی کرنے والوں کااجر بلاشبہ ضائع نہیں کرتا۔‘‘
وہ بولے کہ کیا آپ واقعۃً یوسف ہی ہیں؟ اس نے کہا: میں یوسف ہوں اور یہ میرا بھائی ہے ۔ اللہ نے ہم پر اپنا فضل فرمایا ۔ بیشک جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور ثابت قدم رہتے ہیں تو اللہ خوب کاروں کے اجر کو ضائع نہیں کرتا ۔
اس پر وہ لوگ چونکے اور کہا کیا تم یوسف ہو؟ کہا ہاں میں یوسف ( ع ) ہوں اور یہ میرا بھائی ہے اللہ نے ہم پر احسان کیا بے شک جو پرہیزگاری اختیار کرتا ہے اور صبر سے کام لیتا ہے ( وہ بالآخر ضرور کامیاب ہوتا ہے کیونکہ ) اللہ نیکوکاروں کا اجر ضائع نہیں کرتا ۔
“ وہ چونک کر بولے” ہائیں ! کیا تم یوسف ( علیہ السلام ) ہو؟ “ اس نے کہا ” ہاں ، میں یوسف ہوں اور یہ میرا بھائی ہے ۔ اللہ نے ہم پر احسان فرمایا ۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر کوئی تقوٰی اور صبر سے کام لے تو اللہ کے ہاں ایسے نیک لوگوں کا اجر مارا نہیں جاتا ۔
۔ ( انتہائی حیرت کے ساتھ چونک کر ) بول پڑے کیا آپ ہی یوسف ہیںیوسف ( علیہ السلام ) نے فرمایا ( ہاں! ) میں ہی یوسف ہوں اور یہ میرابھائی ہے واقعی اللہ ( تعالیٰ ) نے ہم پر بڑا ( ہی ) احسان فرمایا ۔ بات اتنی سی ہے کہ جو تقویٰ اور صبر اختیار کرلے ( وہ بالآخرکامیاب ہی ہوتا ہے ) تو بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) نیک لوگوں کے اجر ضائع نہیں کیا کرتے ۔
۔ ( اس پر ) وہ بول اٹھے : ارے کیا تم ہی یوسف ہو؟ ( ٥٦ ) یوسف نے کہا : میں یوسف ہوں ، اور یہ میرا بھائی ہے ۔ اللہ نے ہم پر بڑا احسان فرمایا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ جو شخص تقوی اور صبر سے کام لیتا ہے ، تو اللہ نیکی کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا ۔
وہ ( چونک ) کربول اٹھے: کیا تم ہی یوسف ہو؟یوسف نے کہا: ہاں ! میں ہی یوسف ہوں اور یہ میرا بھائی ( بنیامین ) ہے اللہ نے ہم پر بڑا احسان فرمایا:کیونکہ جو اس سے ڈرتا اور صبرکرتا ہے تواللہ نیکی کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا
بولے کیا سچ مچ آپ ہی یوسف ہیں ، کہا میں یوسف ہوں اور یہ میرا بھائی ، بیشک اللہ نے ہم پر احسان کیا ( ف۲۰۵ ) بیشک جو پرہیزگاری اور صبر کرے تو اللہ نیکوں کا نیگ ( اجر ) ضائع نہیں کرتا ( ف۲۰٦ )
وہ بولے: کیا واقعی تم ہی یوسف ہو؟ انہوں نے فرمایا: ( ہاں ) میں یوسف ہوں اور یہ میرا بھائی ہے بیشک اﷲ نے ہم پر احسان فرمایا ہے ، یقیناً جو شخص اﷲ سے ڈرتا اور صبر کرتا ہے تو بیشک اﷲ نیکوکاروں کا اجر ضائع نہیں کرتا