यूसुफ़ के भाइयों ने कहाः ऐ हमारे अब्बा जान! हमारे गुनाहों की माफ़ी की दुआ कीजिए, बेशक हम ख़तावार थे।
انہوں نے کہا: ’’اے ہمارے ابا جان! آپ ہمارے لیے ہمارے گناہوں کی بخشش کی دُعاکریں،یقیناًہم ہی خطاکار تھے۔‘‘
انہوں نے درخواست کی کہ ہمارے باپ! ہمارے گناہوں کی مغفرت کیلئے دعا کیجیے ، بیشک ہم ہی قصور وار ہوئے ۔
انہوں ( بیٹوں ) نے کہا اے ہمارے باپ ( خدا سے ) ہمارے گناہوں کی مغفرت طلب کریں یقینا ہم خطاکار تھے ۔
سب بول اٹھے ابا جان ، آپ ہمارے گناہوں کی بخشش کے لیے دعا کریں ، واقعی ہم خطا کار تھے ۔
۔ ( بیٹے فوراً ) بول اٹھے اے ابا جان!ہمارے گناہوں کی معافی کی دعا مانگئے یقینا ہم ( ہی ) قصوروارتھے
وہ کہنے لگے : ابا جان ! آپ ہمارے گناہوں کی بخشش کی دعا فرمایے ۔ ہم یقینا بڑے خطا کار تھے ۔
وہ کہنے لگے اباجان! ہمارے لئے ہمارے گناہ کی معافی مانگیے واقعی ہم خطاکارتھے
بولے اے ہمارے باپ! ہمارے گناہوں کی معافی مانگئے بیشک ہم خطاوار ہیں ،
وہ بولے: اے ہمارے باپ! ہمارے لئے ( اﷲ سے ) ہمارے گناہوں کی مغفرت طلب کیجئے ، بیشک ہم ہی خطاکار تھے