Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

याक़ूब (अलै॰) ने कहाः मैं अपने रब से तुम्हारे लिए मग़फ़िरत की दुआ करूँगा, बेशक वह बख़्शने वाला, रहम करने वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یعقوب نے کہا: ’’میں تمہارے لئے جلد ہی اپنے رب سے بخشش کی دُعاکروں گا،یقیناوہی بے حدبخشنے والا، نہایت رحم والا ہے۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: میں جلد اپنے رب سے تمہارے لئے مغفرت کی دعا کروں گا ۔ بیشک وہی بخشنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

آپ ( ع ) نے کہا میں عنقریب تمہارے لئے اپنے پروردگار سے مغفرت طلب کروں گا بے شک وہ بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

By Moudoodi

“ اس نے کہا ” میں اپنے رب سے تمہارے لیے معافی کی درخواست کر دوں گا ، وہ بڑا معاف فرمانے والا اور رحیم ہے ۔

By Mufti Naeem

یعقوب ( علیہ السلام ) نے فرمایا میں عنقریب تمہارے لیے اپنے رب سے مغفرت کی دعا کروں گا بے شک وہ ( بہت ) معاف کرنے والے ( نہایت ) رحم کرنے والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

یعقوب نے کہا : میں عنقریب اپنے پروردگار سے تمہاری بخشش کی دعا کروں گا ۔ بیشک وہی ہے جو بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

By Noor ul Amin

( یعقوبؑ نے ) کہا: میں عنقریب اپنے رب سے تمہارے لئے معافی مانگوں گاوہ یقینامعاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے

By Kanzul Eman

کہا جلد میں تمہاری بخشش اپنے رب سے چاہوں گا ، بیشک وہی بخشنے والا مہربان ہے ( ف۲۱٦ )

By Tahir ul Qadri

یعقوب ( علیہ السلام ) نے فرمایا: میں عنقریب تمہارے لئے اپنے رب سے بخشش طلب کروں گا ، بیشک وہی بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے