Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

पस जब वे सब यूसुफ़ (अलै॰) के पास पहुँचे तो उसने अपने वालिदैन को अपने पास बिठाया और कहा कि मिस्र में इंशा-अल्लाह (अगर अल्लाह ने चाहा तो) अमन-चैन से रहो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پھرجب وہ سب یوسف کے پاس داخل ہوئے تواس نے اپنے ماں باپ کواپنے پاس ہی جگہ دی اورکہا: ’’مصرمیں داخل ہو جاؤ اگراللہ تعالیٰ نے چاہاتوامن والے ہوں گے۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

پس جب وہ یوسف کے پاس پہنچے ، اس نے اپنے والدین کو خاص اپنے پاس جگہ دی اور کہا: مصر میں ان شاء اللہ امن وچین سے رہیے!

By Hussain Najfi

جب وہ سب لوگ کنعان سے روانہ ہو کر یوسف ( ع ) کے پاس ( مصر میں ) پہنچے تو انہوں نے اپنے ماں باپ کو اپنے پاس جگہ دی اور کہا ( اب ) مصر میں داخل ہو خدا نے چاہا تو یہاں امن و اطمینان سے رہوگے ۔

By Moudoodi

پھر جب یہ لوگ یوسف ( علیہ السلام ) کے پاس پہنچے 68 تو اس نے اپنے والدین کو اپنے ساتھ بٹھا لیا 69 اور ﴿اپنےسب کنبے والوں سے کہا﴾ چلو ، اب شہر میں چلو ، اللہ نے چاہا تو امن چین سے رہو گے ۔

By Mufti Naeem

پھر جب ( سب ) لوگ یوسف ( علیہ السلام ) کے پاس پہنچے تو یوسف ( علیہ السلام ) نے اپنے والدین کو اپنے پاس بٹھایا اور سب سے کہا مصر میںداخل ہوجائیں اگر اللہ ( تعالیٰ ) نے چاہا تو امن چین سے رہیں گے ۔

By Mufti Taqi Usmani

پھر جب یہ سب لوگ یوسف کے پاس پہنچے تو انہوں نے اپنے والدین کو اپنے پاس جگہ دی ، ( ٦١ ) اور سب سے کہا کہ : آپ سب مصر میں داخل ہوجائیں ، جہاں ان شاء اللہ سب چین سے رہیں گے ۔

By Noor ul Amin

پھرجب یہ لوگ یوسف کے پاس پہنچے توانہوں نے اپنے ماں باپ کو اپنے پاس بٹھایا اور کہا: شہر میں چلو انشاء اللہ امن چین سے رہو گے

By Kanzul Eman

پھر جب وہ سب یوسف کے پاس پہنچے اس نے اپنے ماں ( ف۲۱۷ ) باپ کو اپنے پاس جگہ دی اور کہا مصر میں ( ف۲۱۸ ) داخل ہو اللہ چاہے تو امان کے ساتھ ( ف۲۱۹ )

By Tahir ul Qadri

پھر جب وہ ( سب اَفرادِ خانہ ) یوسف ( علیہ السلام ) کے پاس آئے ( تو ) یوسف ( علیہ السلام ) نے ( شہر سے باہر آکر ہزارہا سواریوں ، فوجیوں اور لوگوں کے ہمراہ شاہی جلوس کی صورت میں ان کا استقبال کیا اور ) اپنے ماں باپ کو تعظیماً اپنے قریب جگہ دی ( یا انہیں اپنے گلے سے لگا لیا ) اور ( خوش آمدید کہتے ہوئے ) فرمایا: آپ مصر میں داخل ہو جائیں اگر اﷲ نے چاہا ( تو ) امن و عافیت کے ساتھ ( یہیں قیام کریں )