Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हर शख़्स के आगे और पीछे उसके निगराँ हैं जो अल्लाह के हुक्म से उसकी देख-भाल कर रहे हैं, बेशक अल्लाह किसी क़ौम की हालत को नहीं बदलता जब तक कि वे उसको न बदल डालें जो उनके जी में है, और जब अल्लाह किसी क़ौम पर कोई आफ़त लाना चाहता है तो फिर उसके हटने की कोई सूरत नहीं और अल्लाह के सिवा उसके मुक़ाबले में कोई उनका मददगार नहीं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اس شخص کے لیے اس کے آگے سے اوراس کے پیچھے سے باری باری آنے والے کئی پہرہ دار ہیں جو اﷲ تعالیٰ کے حکم سے اُس کی حفاظت کرتے ہیں،بے شک اﷲ تعالیٰ نہیں بدلتاجوکسی قوم میں ہے یہاں تک کہ وہ بدل دیں جوان کے دلوں میں ہے ،اورجب اﷲ تعالیٰ کسی قوم سے برائی کاارادہ کر تا ہے توکوئی اس کوہٹانے والانہیں ہوتااورنہ ہی اﷲ تعالیٰ کے سواان کے لیے کوئی مددگارہے۔

By Amin Ahsan Islahi

ان پر ان کے آگے اور پیچھے سے امر الہٰی کے مؤکل لگے رہتے ہیں جو ( باری باری سے ) ان کی نگرانی کرتے ہیں ۔ اللہ کسی قوم کے ساتھ معاملہ اس وقت تک نہیں بدلتا ، جب تک وہ خود اپنی روش میں تبدیلی نہ کرلے اور جب اللہ کسی قوم پر کوئی آفت لانے کا ارادہ کرلیتا ہے تو وہ کسی کے ٹالے ٹل نہیں سکتی اور ان کا اس کے مقابل میں کوئی بھی مددگار نہیں بن سکتا ۔

By Hussain Najfi

انسان کے آگے اور پیچھے ( خدا کے مقرر کردہ ) نگہبان ہیں جو اللہ کے حکم سے باری باری اس کی حفاظت کرتے ہیں بے شک اللہ کسی قوم کی اس حالت کو نہیں بدلتا جو اس کی ہے جب تک قوم خود اپنی حالت کو نہ بدلے اور جب خدا کسی قوم کو ( اس کے عمل کی پاداش میں ) کوئی تکلیف پہنچانا چاہتا ہے تو وہ ٹل نہیں سکتی ( پہنچ کر ہی رہتی ہے ) ۔ اور نہ ہی اللہ کے سوا ان کا کوئی حامی و مددگار ہے ۔

By Moudoodi

ہر شخص کے آگے اور پیچھے اس کے مقرر کیے ہوئے نگراں لگے ہوئے ہیں جو اللہ کے حکم سے اس کی دیکھ بھال کر رہے ہیں ۔ 18 حقیقت یہ ہے کہ اللہ کسی قوم کے حال کو نہیں بدلتا جب تک کہ وہ خود اپنے اوصاف کو نہیں بدل دیتی ۔ اور جب اللہ کسی قوم کی شامت لانے کا فیصلہ کر لے تو پھر وہ کسی کے ٹالے نہیں ٹل سکتی ، نہ اللہ کے مقابلے میں ایسی قوم کا کوئی حامی و مددگار ہو سکتا ہے ۔ 19

By Mufti Naeem

انسان کے لیے اس کے آگے اور پیچھے باری باری آنے جانے والے نگران ( فرشتے ) ہیں جو اللہ تعالیٰ کے حکم سے اس کی حفاظت کرتے ہیں ۔ بلاشبہ جب تک کوئی قوم خود اپنے اندرونی حالات نہ بدلے اللہ ( تعالیٰ ) بھی ان کے حالات نہیں بدلتا ۔ اور جب اللہ ( تعالیٰ ) کسی قوم پر مصیبت نازل کرنے کا ارادہ فرمالے تو اس کا ٹالنے والا کوئی نہیں ۔ اور اللہ ( تعالیٰ ) کے علاوہ کوئی ان کا مدد گار بھی نہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

ہر شخص کے آگے اور پیچھے وہ نگراں ( فرشتے ) مقرر ہیں جو اللہ کے حکم سے باری باری اس کی حفاظت کرتے ہیں ( ١٥ ) یقین جانو کہ اللہ کسی قوم کی حالت اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنے حالات میں تبدیلی نہ لے آئے ۔ ( ١٦ ) اور جب اللہ کسی قوم پر کوئی آفت لانے کا ارادہ کرلیتا ہے تو اس کا ٹالنا ممکن نہیں ، اور ایسے لوگوں کا خود اس کے سوا کوئی رکھوالا نہیں ہوسکتا ۔

By Noor ul Amin

ہر شخص کے آگے اور پیچھے اللہ کے مقررکردہ محافظ ( فرشتے ) ہوتے ہیںجو اللہ کے حکم سے اس کی حفاظت کرتے ہیں اللہ تعالیٰ یقیناکسی قوم کی حالت کو نہیں بدلتاجب تک وہ اپنے اوصاف خودنہ بدل دے اور جب اللہ کسی قوم پر مصیبت ڈالنے کا ارادہ کرلے توپھرکوئی ٹال نہیں سکتا ، نہ ہی اس کے مقابلہ میں اس قوم کا کوئی مدد گارہوسکتا ہے

By Kanzul Eman

آدمی کے لیے بدلی والے فرشتے ہیں اس کے آگے پیچھے ( ف۳۰ ) کہ بحکم خدا اس کی حفاظت کرتے ہیں ( ف۳۱ ) بیشک اللہ کسی قوم سے اپنی نعمت نہیں بدلتا جب تک وہ خود ( ف۳۲ ) اپنی حالت نہ بدلیں ، اور جب کسی قوم سے برائی چاہے ( ف۳۳ ) تو وہ پھر نہیں سکتی ، اور اس کے سوا ان کا کوئی حمایتی نہیں ( ف۳٤ )

By Tahir ul Qadri

۔ ( ہر ) انسان کے لئے یکے بعد دیگرے آنے والے ( فرشتے ) ہیں جو اس کے آگے اور اس کے پیچھے اﷲ کے حکم سے اس کی نگہبانی کرتے ہیں ۔ بیشک اﷲ کسی قوم کی حالت کو نہیں بدلتا یہاں تک کہ وہ لوگ اپنے آپ میں خود تبدیلی پیدا کر ڈالیں ، اور جب اﷲ کسی قوم کے ساتھ ( اس کی اپنی بداعمالیوں کی وجہ سے ) عذاب کا ارادہ فرما لیتا ہے تو اسے کوئی ٹال نہیں سکتا ، اور نہ ہی ان کے لئے اﷲ کے مقابلہ میں کوئی مددگار ہوتا ہے