Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कह दीजिए कि आसमानों और ज़मीन का रब कौन है? कह दीजिए कि अल्लाह है, कहिए कि क्या फिर भी तुमने उसके सिवा ऐसे मददगार बना रखे हैं जो ख़ुद अपनी ज़ात के नफ़ा और नुक़सान का भी इख़्तियार नहीं रखते, कहिए कि क्या अंधा और आँखों वाला दोनों बराबर हो सकते हैं, या क्या अंधेरा और उजाला दोनों बराबर हो जाएंगे, क्या उन्होंने अल्लाह के साथ ऐसे शरीक ठहराए हैं जिन्होंने भी पैदा किया जैसा कि अल्लाह ने पैदा किया फिर पैदाइश उनकी नज़र मैं मुश्तबह हो गई, कह दीजिए कि अल्लाह हर चीज़ का पैदा करने वाला है और वही है अकेला, ज़बरदस्त।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ پوچھیں آسمانوں اور زمین کارب کون ہے؟کہہ دواﷲ تعالیٰ ہی ہے،آپ کہہ دیں کیا پھر بھی تم نے اس کے سوا کچھ کارسازبنارکھے ہیں جو اپنی ذات کے لیے نفع ونقصان کا بھی اختیارنہیں رکھتے؟ کہہ دوکہ کیا اندھا اور بینا برابر ہوسکتے ہیں؟یاکیا اندھیرے اورروشنی برابرہوتے ہیں؟ یا انہوں نے اﷲ تعالیٰ کے شریک بنائے ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے پیدا کرنے کی مانند پیدا کیا ہے؟ چنانچہ تخلیق ان پر مشتبہ ہوگئی ہے، آپ کہہ دو اﷲ تعالیٰ ہی تمام اشیاء کا خالق ہے اور وہی ایک ہے،نہایت زبردست ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

( ان سے ) پوچھو: آسمانوں اور زمین کا مالک کون ہے؟ کہہ دو: اللہ! ( ان سے ) پوچھو: تو کیا ( اس کے بعد ) تم نے اس کے سوا ایسے کارساز بنا رکھے ہیں جو خود اپنی ذات کیلئے بھی نہ کسی نفع پر کوئی اختیار رکھتے ہیں اور نہ کسی ضرر پر؟ ( ان سے ) پوچھو: کیا اندھے اور بینا ، دونوں یکساں ہوجائیں گے؟ یا کیا روشنی اور تاریکی دونوں برابر ہوجائیں گی؟ یا کیا انہوں نے خدا کے ایسے شریک ٹھہرائے ہیں ، جنہوں نے اسی کی طرح خلق کیا ہے ، جس کے سبب سے ان کو خلق میں اشتباہ لاحق ہوگیا ہے؟ بتادو کہ ہر چیز کا خالق اللہ ہی ہے اور وہ واحد اور سب پر حاوی ہے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ) ان سے کہو ( پوچھو ) آسمانوں اور زمین کا پروردگار کون ہے؟ ( خود ہی ) بتائیے کہ اللہ ( نیز ) ان سے کہو ۔ کیا تم نے اللہ کو چھوڑ کر کچھ کارساز بنا لئے ہیں؟ جو اپنے نفع و نقصان کا اختیار نہیں رکھتے کہہ دیجئے کہ کیا اندھا اور آنکھوں والا دونوں برابر ہیں اور کیا نور و ظلمت ( اندھیرا اور اجالا ) یکساں ہیں؟ کیا ان لوگوں نے اللہ کے کچھ ایسے شریک بنائے ہیں جنہوں نے اللہ کی طرح کچھ مخلوق خلق کی ہے؟ جس کی وجہ سے تخلیق کا یہ معاملہ ان پر مشتبہ ہوگیا ہے؟ کہہ دیجیئے کہ ہر چیز کا خالق اللہ ہی ہے وہ یگانہ ہے اور سب پر غالب ہے ۔

By Moudoodi

اِن سے پوچھو ، آسمان و زمین کا ربّ کون ہے؟ ۔ ۔ ۔ ۔ کہو ، اللہ ۔ 26 پھر ، ان سے کہو کہ جب حقیقت یہ ہے تو کیا تم نے اسے چھوڑ کر ایسے معبودوں کو اپنا کارساز ٹھہرا لیا جو خود اپنے لیے بھی کسی نفع و نقصان کا اختیار نہیں رکھتے؟ کہو ، کیا اندھا اور آنکھوں والا برابر ہوا کرتا ہے؟ 27 کیا روشنی اور تاریکیاں یکساں ہوتی ہیں؟ 28 اور اگر ایسا نہیں تو کیا ان کے ٹھہرائے ہوئے شریکوں نے بھی اللہ کی طرح کچھ پیدا کیا ہے کہ اس کی وجہ سے ان پر تخلیق کا معاملہ مشتبہ ہوگیا ؟ ۔ ۔ ۔ ۔ 29 کہو ، ہر چیز کا خالق صرف اللہ ہے اور وہ یکتا ہے ، سب پر غالب! 30

By Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) ان سے سوال کیجیے کہ آسمانوں اورزمین کا پروردگار کون ہے؟آپ ( ﷺ ) ہی فرمادیجیے اللہ ( تعالیٰ ) آپ ( ﷺ ) ان سے پوچھیے کیا تم نے اللہ ( تعالیٰ ) کو چھوڑ کر ایسے کار ساز بنا لیے ہیںجو نفع و نقصان کے اعتبار سے خود اپنی جانوں پر بھی اختیار نہیں رکھتے آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کیا اندھا اور آنکھوں والا برابر ہوسکتا ہے؟کیا اندھیریاں اورروشنی ایک جیسے ہوسکتے ہیں کیا جن کو اللہ ( تعالیٰ ) کا شریک ٹھہرا رکھا ہے انہوں نے اللہ ( تعالیٰ ) کی بنائی ہوئی چیزوں کی طرح کی کچھ چیزیں بنائی ہیں جن سے ان کو اشتباہ ( دومختلف چیزوںکوایک جیساسمجھ کردھوکاکھارہے ہوں ) پیدا ہوگیا ہو ۔ آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کہ اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز کے پیدا کرنے والے ہیں ( جو ) اکیلے ہیں ( سب پر ) غالب ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! ان کافروں سے ) کہو کہ : وہ کون ہے جو آسمانوں اور زمین کی پرورش کرتا ہے؟ کہو کہ : وہ اللہ ہے ! کہو کہ : کیا پھر بھی تم نے اس کو چھوڑ کر ایسے کارساز بنا لیے ہیں جنہیں خود اپنے آپ کو بھی نہ کوئی فائدہ پہنچانے کی قدرت حاصل ہے نہ نقصان پہنچانے کی ؟ کہو کہ : کیا اندھا اور دیکھنے والا برابر ہوسکتا ہے؟ یا کیا اندھیریاں اور روشنی ایک جیسی ہوسکتی ہیں؟ یا ان لوگوں نے اللہ کے ایسے شریک مانے ہوئے ہیں جنہوں نے کوئی چیز اسی طرح پیدا کی ہو جیسے اللہ پیدا کرتا ہے ، ( ١٩ ) اور اس وجہ سے ان کو دونوں کی تخلیق ایک جیسی معلوم ہورہی ہو؟ ( اگر کوئی اس غلط فہمی میں مبتلا ہے تو اس سے ) کہہ دو کہ : صرف اللہ ہر چیز کا خالق ہے ، اور وہ تنہا ہی ایسا ہے کہ اس کا اقتدار سب پر حاوی ہے ۔

By Noor ul Amin

ان سے پوچھئے کہ: آسمانوں اور زمین کا رب کون ہے؟کہہ دیجئے کہ اللہ ہے پھر کہیے: کیا تم نے ایسے معبودوں کو اپنا کارساز بنالیا ہےجو اپنے بھی نفع ونقصان کا اختیارنہیں رکھتے؟ پھر پوچھئے: کیا نابینا اور بینا برابرہو سکتے ہیں ؟یا کیا اندھیراا ورروشنی برابرہوسکتے ہیں ؟اور جنہیں لوگوں نے اللہ کا شریک بنارکھا ہے انہوں نے بھی اللہ کی مخلوق کی طرح کی کوئی مخلوق پیداکی ہے کہ ا ن کی نظرمیں پیدائش متشبہ ہوگئی ہو؟آ پ کہیے کہ:اللہ ہرچیزکا پیدا کرنے والا ہے ا وروہ اکیلا ہے ، زبردست ہے

By Kanzul Eman

تم فرماؤ کون رب ہے آسمانوں اور زمین کا ، تم خود ہی فرماؤ اللہ ( ف٤٦ ) تم فرماؤ تو کیا اس کے سوا تم نے وہ حمایتی بنائے ہیں جو اپنا بھلا برا نہیں کرسکتے ہیں ( ف٤۷ ) تم فرماؤ کیا برابر ہوجائیں گے اندھا اور انکھیارا ( بینا ) ( ف٤۸ ) یا کیا برابر ہوجائیں گی اندھیریاں اور اجالا ( ف٤۹ ) کیا اللہ کے لیے ایسے شریک ٹھہراتے ہیں جنہوں نے اللہ کی طرح کچھ بنایا تو انھیں ان کا اور اس کا بنانا ایک سا معلوم ہوا ( ف۵۰ ) تم فرماؤ اللہ ہر چیز کا بنانے والا ہے ( ف۵۱ ) اور وہ اکیلا سب پر غالب ہے ( ف۵۲ )

By Tahir ul Qadri

۔ ( ان کافروں کے سامنے ) فرمایئے کہ آسمانوں اور زمین کا رب کون ہے؟ آپ ( خود ہی ) فرما دیجئے: اﷲ ہے ۔ ( پھر ) آپ ( ان سے دریافت ) فرمایئے: کیا تم نے اس کے سوا ( ان بتوں ) کو کارساز بنا لیا ہے جو نہ اپنی ذاتوں کے لئے کسی نفع کے مالک ہیں اور نہ کسی نقصان کے ۔ آپ فرما دیجئے: کیا اندھا اور بینا برابر ہو سکتے ہیں یا کیا تاریکیاں اور روشنی برابر ہو سکتی ہیں ۔ کیا انہوں نے اﷲ کے لئے ایسے شریک بنائے ہیں جنہوں نے اﷲ کی مخلوق کی طرح ( کچھ مخلوق ) خود ( بھی ) پیدا کی ہو ، سو ( ان بتوں کی پیدا کردہ ) اس مخلوق سے ان کو تشابُہ ( یعنی مغالطہ ) ہو گیا ہو ، فرما دیجئے: اﷲ ہی ہر چیز کا خالق ہے اور وہ ایک ہے ، وہ سب پر غالب ہے