(कहेंगे कि) तुम लोगों पर सलामती हो उस सब्र के बदले जो तुमने किया, पस क्या ही ख़ूब है यह आख़िरत का घर।
تم پرسلام ہواس کے بدلے جو تم نے صبرکیا،سوکتناہی اچھاہے اس گھرکا انجام!
( اور کہیں گے: ) آپ لوگوں پر سلامتی ہو بوجہ اس کے کہ آپ لوگ ثابت قسم رہے! پس کیا ہی خوب ہے انجام کار کی کامیابی!
۔ ( اور کہیں گے ) سلام علیکم اس دار آخرت کا انجام کیسا اچھا ہے؟
تم نے دنیا میں جس طرح صبر سے کام لیا اس کی بدولت آج تم اس کے مستحق ہوئے ہو ۔ ۔ ۔ ۔ پس کیا ہی خوب ہے یہ آخرت کا گھر !
۔ ( یوں کہتے ہوئے ) کہ ( دنیا میں ) تمہارے صبر کی وجہ سے تم پر سلامتی ہی سلامتی ہے پس آخرت کا یہ کیسا عمدہ انجام ہے
کہ تم نے ( دنیا میں ) جو صبر سے کام لیا تھا ، اس کی بدولت اب تم پر سلامتی ہی سلامتی نازل ہوگی ، اور ( تمہارے ) اصلی وطن میں یہ تمہارا بہترین انجام ہے ۔
( کہیں گے ) تم پر سلامتی ہوکیونکہ تم صبرکرتے رہے سویہ دارآخرت کیا ہی اچھا ہے
سلامتی ہو تم پر تمہارے صبر کا بدلہ تو پچھلا گھر کیا ہی خوب ملا ،
۔ ( انہیں خوش آمدید کہتے اور مبارک باد دیتے ہوئے کہیں گے: ) تم پر سلامتی ہو تمہارے صبر کرنے کے صلہ میں ، پس ( اب دیکھو ) آخرت کا گھر کیا خوب ہے