Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हमेशा रहने वाले बाग़ात जिन में वे दाख़िल होंगे और वे भी जो उसके अहल बनेंगे उनके बाप-दादा और उनकी बीवियों और उनकी औलाद में से, और फ़रिश्ते हर दरवाज़े से उनके पास आएंगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

ابدی باغات ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے اوروہ بھی جوان کے آباء واجداداوران کی بیویوں اوران کی اولادوں میں سے نیک ہوئے اور فرشتے ہر دروازے سے ان کے پاس آئیں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

ابد کے باغ جن میں وہ داخل ہوں گے اور وہ بھی جو اس کے اہل بنیں گی ، ان کے آباء واجداد ، ان کی ازواج اور ان کی اولاد میں سے اور فرشتی ہر دروازے سے ان کے پاس جائیں گے ۔

By Hussain Najfi

یعنی ہمیشگی کے باغ ہیں ۔ جن میں وہ خود بھی داخل ہوں گے ۔ اور ان کے آباء و اجداد ، بیویوں اور اولاد میں سے جو صالح اور نیکوکار ہوں گے ۔ وہ بھی ( ان کے ہمراہ داخل ہوں گے ) اور فرشتے ہر دروازہ سے ان کے پاس آئیں گے ۔

By Moudoodi

یعنی ایسے باغ جو ان کی ابدی قیام گاہ ہوں گے ۔ وہ خود بھی ان میں داخل ہوں گے اور ان کے آباؤ اجداد اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے جو جو صالح ہیں وہ بھی ان کے ساتھ وہاں جائیں گے ۔ ملائکہ ہر طرف سے ان کے استقبال کے لیے آئیں گے اور ان سے کہیں گے کہ تم پر سلامتی ہے ، 41

By Mufti Naeem

ہمیشہ رہنے والی جنتوںمیں وہ بھی داخل ہوں گے اور ان کے والدین اور بیبیوں اور اولاد میں سے جو اس لائق ہوگا وہ بھی داخل ہوگا اور فرشتے ہر دروازے سے ان کے پاس آئیں گے ۔

By Mufti Taqi Usmani

یعنی ہمیشہ رہنے کے لیے وہ باغات جن میں وہ خود بھی داخل ہوں گے ، اور ان کے باپ دادوں ، بیویوں اور اولاد میں سے جو نیک ہوں گے وہ بھی ، اور ( ان کے استقبال کے لیے ) فرشتے ان کے پاس ہر دروازے سے ( یہ کہتے ہوئے ) داخل ہوں گے ۔

By Noor ul Amin

یعنی ہمیشہ رہنے والی جنتیں ہیں جن میں وہ اور ان کے باپ دادے ، ان کی بیویوں اور ان کی اولادمیں سےجو لوگ نیک ہوں داخل ہوں گے اور فرشتے ( جنت کے ) ہردروازے سے ان کے استقبال کو آئیں گے

By Kanzul Eman

بسنے کے باغ جن میں وہ داخل ہوں گے اور جو لائق ہوں ( ف٦۷ ) ان کے باپ دادا اور بیبیوں اور اولاد میں ( ف٦۸ ) اور فرشتے ( ف٦۹ ) ہر دروازے سے ان پر ( ف۷۰ ) یہ کہتے آئیں گے ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( جہاں ) سدا بہار باغات ہیں ان میں وہ لوگ داخل ہوں گے اور ان کے آباء و اجداد اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے جو بھی نیکوکار ہوگا اور فرشتے ان کے پاس ( جنت کے ) ہر دروازے سے آئیں گے