अल्लाह जिसको चाहता है रोज़ी ज़्यादा देता है और जिसके लिए चाहता है तंग कर देता है, और वह दुनिया की ज़िंदगी पर ख़ुश हैं; हालाँकि आख़िरत के मुक़ाबले में दुनिया निहायत (हक़ीर) पूंजी है।
اﷲ تعالیٰ جس کے لیے چاہتاہے رزق فراخ کرتاہے اور جس کا چاہتاہے تنگ کردیتاہے اوروہ دنیا کی زندگی پرہی خوش ہوگئے ،حالانکہ آخرت کے مقابلے میں دنیا کی زندگی تھوڑے سے سامان کے سواکچھ نہیں۔
اللہ رزق کو کشادہ کرتا ہے جس کیلئے چاہتا ہے اور تنگ کردیتا ہے ( جس کیلئے چاہتا ہے ) اور یہ دنیا کی زندگی پر مگن ہیں اور یہ زندگی آخرت ( کی زندگی ) کے مقابل میں محض ایک متاعِ حقیر ہے ۔
اللہ جس کے رزق کو چاہتا ہے کشادہ کر دیتا ہے اور ( جس کے لئے چاہتا ہے ) تنگ کر دیتا ہے اور یہ ( کافر ) لوگ دنیوی زندگی سے خوش ہیں حالانکہ دنیا کی زندگی آخرت کی زندگی کے مقابلہ میں صرف ناپائیدار فائدہ ہے ۔
اللہ جس کو چاہتا ہے رزق کی فراخی بخشتا ہے اور جسے چاہتا ہے نپا تلا رزق دیتا ہے ۔ 42 یہ لوگ دنیوی زندگی میں مگن ہیں ، حالانکہ دنیا کی زندگی آخرت کے مقابلےمیں ایک متاع قلیل کے سوا کچھ بھی نہیں ۔ ؏ ۳
اللہ ( تعالیٰ ) جس کے لیے چاہتا ہے رزق میں وسعت دیتا ہے اور ( جس کے لیے چاہے ) تنگ کردیتا ہے اور ( کافر لوگ ) دنیوی زندگی ( کی فراوانی ) پر اتراتے ہیںحالانکہ دنیوی زندگی آخرت کے مقابلے میں حقیر سی پونجی ہے
اللہ جس کے لیے چاہتا ہے رزق میں وسعت کردیتا ہے ، اور ( جس کے لیے چاہتا ہے ) تنگی کردیتا ہے ، ( ٢٥ ) یہ ( کافر ) لوگ دنیوی زندگی پر مگن ہیں ، حالانکہ آخرت کے مقابلے میں دنیوی زندگی کی حیثیت اس سے زیادہ نہیں کہ وہ معمولی سی پونجی ہے ۔
اللہ جس کے لئے چاہےرزق میں وسعت کردیتا ہے اور جس کی چاہےکمی ( کافر ) دنیاکی زندگی پر خوش ہیں حالانکہ دنیاکی زندگی آخرت کی نعمتوں کے مقابلہ میں ایک عارضی فائدہ ہے
اللہ جس کے لیے چاہے رزق کشادہ اور ( ف۷٤ ) تنگ کرتا ہے ، اور کافر دنیا کی زندگی پر اترا گئے ( نازاں ہوئے ) ( ف۷۵ ) اور دنیا کی زندگی آخرت کے مقابل نہیں مگر کچھ دن برت لینا ،
اﷲ جس کے لئے چاہتا ہے رزق کشادہ فرما دیتا ہے اور ( جس کے لئے چاہتا ہے ) تنگ کر دیتا ہے ، اور وہ ( کافر ) دنیا کی زندگی سے بہت مسرور ہیں ، حالانکہ دنیوی زندگی آخرت کے مقابلہ میں ایک حقیر متاع کے سوا کچھ بھی نہیں