और जिन्होंने इनकार किया वे कहते हैं कि इस शख़्स पर उसके रब की तरफ़ से कोई निशानी क्यों नहीं उतारी गई, कह दीजिए कि बेशक अल्लाह जिसको चाहता है गुमराह कर देता है और वह अपना रास्ता उसी को दिखाता है जो उसकी तरफ़ मुतवज्जह हो।
اورجن لوگوں نے کفرکیاو ہ کہتے ہیں اس کے رب کی طرف سے کوئی معجزہ اُس پر کیوں نہیں اُتارا گیا؟آپ فرما دیں بیشک اﷲ تعالیٰ جس کوچاہتاہے گمراہ کرتاہے اورجو رجوع کرے وہ اُسے ہی اپنی طرف راہ دکھاتا ہے۔
اور جنہوں نے کفر کیا وہ کہتے ہیں کہ اس پر اس کے رب کی جانب سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتاری گئی؟ کہہ دو کہ اللہ جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور اپنی طرف رہنمائی ان لوگوں کی فرماتا ہے ، جو اس کی طرف متوجہ ہوتے ہیں ۔
اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ ( اگر یہ نبی برحق ہیں ) تو ان کے پروردگار کی طرف سے ان پر ( ہماری پسند کی ) کوئی نشانی کیوں نہیں اتاری گئی؟ کہہ دیجیئے! اللہ جسے چاہتا ہے گمراہی میں چھوڑتا ہے اور جو اس کی طرف رجوع کرتا ہے اسے ہدایت کرتا ہے ۔
یہ لوگ جنہوں نے ﴿ رسالتِ محمدی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو ماننے سے﴾ انکار کر دیا ہے کہتے ہیں اس شخص پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہ اتری؟ 43 ۔ ۔ ۔ ۔ کہو ، اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کر دیتا ہے اور وہ اپنی طرف آنے کا راستہ اسی کو دکھاتا ہے جو اس کی طرف رجوع کرے ۔ 44
اور کافر لوگ کہتے ہیںکہ ان ( محمدﷺ ) پران کے رب کی طرف سے ( ہمارا فرمائشی ) معجزہ کیوں نہیں نازل کیا گیا آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) جسے چاہتا ہے گمراہ رکھتا ہے اور جو اس کی بارگاہ میں رجوع کرے اسے ہدایت سے نوازتا ہے ۔
اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ، وہ یہ کہتے ہیں کہ ان پر ( یعنی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ) ان کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتاری گئی؟ ( ٢٦ ) کہہ دو کہ : اللہ جس کو چاہتا ہے ، گمراہ کردیتا ہے اور اپنے راستے پر انہی کو لاتا ہے جو اس کی طرف رجوع کریں ۔
کافر کہتے ہیں کہ :اس ( نبی ) پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہ اتاری گئی؟آپ کہہ دیجئے: بلاشبہ اللہ جسے چاہےگمراہ رہنے دیتا ہے اور اپنی راہ صرف اسے دکھاتا ہے جو اس کی طرف رجوع کرے
اور کافر کہتے ان پر کوئی نشانی ان کے رب کی طرف سے کیوں نہ اتری ، تم فرماؤ بیشک اللہ جسے چاہے گمراہ کرتا ہے ( ف۷٦ ) اور اپنی راہ اسے دیتا ہے جو اس کی طرف رجوع لائے ،
اور کافر لوگ یہ کہتے ہیں کہ اس ( رسول ) پر اس کے رب کی جانب سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتری ، فرما دیجئے: بیشک اﷲ جسے چاہتا ہے ( نشانیوں کے باوجود ) گمراہ ٹھہرا دیتا ہے اور جو اس کی طرف رجوع کرتا ہے اسے اپنی جانب رہنمائی فرما دیتا ہے