Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वे लोग जो ईमान लाए और जिनके दिल अल्लाह की याद से मुतमइन होते हैं, सुन लो! अल्लाह की याद ही से दिलों को इत्मीनान हासिल होता है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جو لوگ ایمان لائے اوران کے دل اﷲ تعالیٰ کی یادسے اطمینان پاتے ہیں۔سن لو! اﷲ تعالیٰ کی یادہی سے دل اطمینان پاتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

جو ایمان لاتے ہیں اور جن کے دل اللہ کے ذکر سے مطمئن ہوتی ہیں ۔ سن لو کہ اللہ کے ذکر ہی سے دلوں کو طمانیت حاصل ہوتی ہے ۔

By Hussain Najfi

یعنی یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے ہیں اور جن کے دل یادِ خدا سے مطمئن ہوتے ہیں یاد رکھو ذکرِ الٰہی سے ہی دلوں کو اطمینان نصیب ہوتا ہے ۔

By Moudoodi

ایسے ہی لوگ ہیں وہ جنہوں نے ﴿اس نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی دعوت کو﴾ مان لیا ہے اور ان کے دلوں کو اللہ کی یاد سے اطمینان نصیب ہوتا ہے ۔ خبردار رہو ! اللہ کی یاد ہی وہ چیز ہے جس سے دلوں کو اطمینان نصیب ہوا کرتا ہے ۔

By Mufti Naeem

۔ ( یعنی ) جو لوگ ایمان لائے اور ان کے دل اللہ ( تعالیٰ ) کے ذکرسے اطمینان حاصل کرتے ہیں خوب غور سے سن لو دلوں کا اطمینان اللہ ( تعالیٰ ) کے ذکر ہی سے ہوتا ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے ہیں اور جن کے دل اللہ کے ذکر سے اطمینان حاصل کرتے ہیں ۔ یا درکھو کہ صرف اللہ کا ذکر ہی وہ چیز ہے جس سے دلوں کو اطمینان نصیب ہوتا ہے ۔

By Noor ul Amin

ایمان لانے والوں کے دل اللہ کے ذکرسے مطمئن ہو جاتے ہیں یا د رکھو!دل اللہ کے ذکرسے ہی مطمئن ہوتے ہیں

By Kanzul Eman

وہ جو ایمان لائے اور ان کے دل اللہ کی یاد سے چین پاتے ہیں ، سن لو اللہ کی یاد ہی میں دلوں کا چین ہے ( ف۷۷ )

By Tahir ul Qadri

جو لوگ ایمان لائے اور ان کے دل اﷲ کے ذکر سے مطمئن ہوتے ہیں ، جان لو کہ اﷲ ہی کے ذکر سے دلوں کو اطمینان نصیب ہوتا ہے