Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और मुनकिरीन कहते हैं कि आप अल्लाह के भेजे हुए नहीं हो, कह दीजिए कि मेरे और तुम्हारे दरमियान अल्लाह की गवाही काफ़ी है, और उसकी गवाही जिसके पास किताब का इल्म है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورکافرکہتے ہیں کہ آپ رسول نہیں ہو۔ کہہ دوکہ میرے اور تمہارے درمیان اﷲ تعالیٰ ہی گواہی دینے والا کافی ہے اوروہ بھی جس کے پاس کتاب کا علم ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور یہ کافر کہتے ہیں کہ تم خدا کے بھیجے ہوئے نہیں ہو ۔ کہہ دو: میرے اور تمہارے درمیان اللہ اور وہ لوگ گواہی کیلئے کافی ہیں ، جن کے پاس کتاب کا علم ہے ۔

By Hussain Najfi

اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ آپ رسول نہیں ہیں کہہ دیجیے کہ میرے اور تمہارے درمیان بطور گواہ اللہ کافی ہے اور وہ شخص جس کے پاس کتاب کا علم ہے ۔

By Moudoodi

یہ منکرین کہتے ہیں کہ تم خدا کے بھیجے ہوئے نہیں ہو ۔ کہو ، میرے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے اور پھر ہر اس شخص کی گواہی جو کتابِ آسمانی کا علم رکھتا ہے ۔ 62 ؏ ٦

By Mufti Naeem

اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ آپ پیغمبر نہیں ہیں آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کہ میرے اورتمہارے درمیان اللہ ( تعالیٰ ) اورجن کے پاس ( آسمانی ) کتاب کا علم ہے بطور گواہ کافی ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ، وہ کہتے ہیں کہ : تم پیغمبر نہیں ہو ۔ کہہ دو کہ : میرے اور تمہارے درمیان گواہی کے لیے اللہ کافی ہے ، نیز ہر وہ شخص جس کے پاس کتاب کا علم ہے ۔ ( ٤١ )

By Noor ul Amin

کافر کہتے ہیں کہ: آپ رسول نہیں ہیں کہہ دیجئے کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے اور اس شخص کو بھی جو ( الہامی ) کتاب کا علم رکھتا ہے

By Kanzul Eman

اور کافر کہتے ہی تم رسول نہیں ، تم فرماؤ اللہ گواہ کافی ہے مجھ میں اور تم میں ( ف۱۱۹ ) اور وہ جسے کتاب کا علم ہے ( ف۱۲۰ )

By Tahir ul Qadri

اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ آپ پیغمبر نہیں ہیں ، فرما دیجئے: ( میری رسالت پر ) میرے اور تمہارے درمیان اﷲ بطورِ گواہ کافی ہے اور وہ شخص بھی جس کے پاس ( صحیح طور پر آسمانی ) کتاب کا علم ہے