अल्लाह जानता है हर मादा के हमल को और जो कुछ रिहमों में घटता और बढ़ता है उसको भी, और हर चीज़ का उसके यहाँ एक अंदाज़ा है।
اﷲ تعالیٰ جانتاہے جوکچھ ہرمادہ اُٹھاتی ہے اور جوکچھ رحم کم کرتے ہیں اورجو وہ زیادہ کرتے ہیں اور ہر چیزاُس کے یہاں ایک اندازے سے ہے۔
اللہ ہی جانتا ہے ہر مادہ کے حمل کو اور جو کچھ رحمتوں میں گھٹتا اور بڑھتا ہے اس کو بھی اور ہر چیز اس کے ہاں ایک اندازہ کے مطابق ہے ۔
اللہ ہی جانتا ہے کہ ہر عورت ( اپنے پیٹ میں ) کیا اٹھائے پھرتی ہے؟ اور اس کو بھی ( جانتا ہے ) جو کچھ رحموں میں کمی یا بیشی ہوتی رہتی ہے اور اس کے نزدیک ہر چیز کی ایک مقدار مقرر ہے ۔
اللہ ایک ایک حاملہ کے پیٹ سے واقف ہے ۔ جو کچھ اس میں بنتا ہے اسے بھی وہ جانتا ہے اور جو کچھ اس میں کمی یا بیشی ہوتی ہے اس سے بھی وہ باخبر رہتا ہے ۔ 17 ہر چیز کے لیے اس کے ہاں ایک مقدار مقرر ہے ۔
ہر مادہ ( اپنے ہیئت میں ) جو کچھ اٹھائے رکھتی ہے اللہ تعالیٰ اسے جانتا ہے اور ( ماؤں ) کے رحموں میں جو کچھ کمی بیشی ہوتی رہتی ہے اسے ( بھی ) جانتا ہے اور اس کے نزدیک ہر چیز کا ایک اندازہ مقرر ہے
جس کسی مادہ کو جو حمل ہوتا ہے ، اللہ اس کو بھی جانتا ہے ، اور ماؤں کے رحم میں جو کوئی کمی بیشی ہوتی ہے اس کو بھی ، ( ١٤ ) اور ہر چیز کا اس کے ہاں ایک اندازہ مقرر ہے ۔
اللہ ہی جانتا ہےجو کچھ ہرمونث ( اپنے پیٹ میں ) اٹھائے پھرتی ہے اور رحموں میں جو کمی بیشی ہوتی رہتی ہے اور اس کے ہاں ہرچیزکی مقدارمقررہے
اللہ جانتا ہے جو کچھ کسی مادہ کے پیٹ میں ہے ( ف۲۵ ) اور پیٹ جو کچھ گھٹتے بڑھتے ہیں ( ف۲٦ ) اور ہر چیز اس کے پاس ایک اندازے سے ہے ( ف۲۵ )
اﷲ جانتا ہے جو کچھ ہر مادہ اپنے پیٹ میں اٹھاتی ہے اور رحم جس قدر سکڑتے اور جس قدر بڑھتے ہیں ، اور ہر چیز اس کے ہاں مقرر حد کے ساتھ ہے