और उसने सूरज और चाँद को तुम्हारे लिए ताबे कर दिया कि बराबर चले जा रहे हैं और उसने रात और दिन को तुम्हारे लिए ताबे कर दिया।
اوراس نے سورج اورچاندکوتمہارے لیے مسخرکردیاکہ پے درپے چلنے والے ہیں اورتمہارے لیے اُس نے رات اوردن کو مسخر کیا۔
اور سورج اور چاند کو بھی تمہاری نفع رسانی میں لگا دیا ، دونوں ایک ہی انداز پر گردش میں ہیں اور دن اور رات کو بھی تمہاری نفع رسانی میں لگا دیا ۔
اور تمہارے لئے سورج و چاند کو ( بھی ) مسخر کر دیا جو برابر چلے جا رہے ہیں اور رات اور دن کو بھی تمہارے لئے مسخر کر دیا ۔
جس نے سورج اور چاند کو تمہارے لیے مسخّر کیا کہ لگاتار چلے جا رہے ہیں اور رات اور دن کو تمہارے لیے مسخّر کیا ۔ 44
اللہ ( تعالیٰ ) وہی ہے جس نے آسمانوں اورزمین کو پیدا فرمایااورآسمان سے پانی برسایا پھر اس کے ذریعے تمہارے کھانے کے لیے پھل اگائے اور کشتیوں ( جہازوں ) کو تمہاری چاہت کے مطابق کردیا تا کہ وہ اس کے حکم سے سمندرمیں چلیںاور تمہارے لیے دریاؤں کو موافق بنادیا اور سورج اورچاند جو لگاتار چل رہے ہیں کو تمہارے لیے نفع بخش بنادیا اوررات اور دن کو بھی تمہارے لیے فائدہ مند بنادیا ۔
اور تمہاری خاطر سورج اور چاند کو اس طرح کام پر لگایا کہ وہ مسلسل سفر میں ہیں ، اور تمہاری خاطر رات اور دن کو بھی کام پر لگایا ۔
اور تمہارے لئے سورج اور چاندکو مسخر کر دیاجولگاتار چل رہے ہیں اور رات اور دن کو بھی تمہارے لئے مسخرکردیا
اور تمہارے لیے سورج اور چاند مسخر کیے جو برابر چل رہے ہیں ( ف۸۰ ) اور تمہارے لیے رات اور دن مسخر کیے ( ف۸۱ )
اور اس نے تمہارے فائدہ کے لئے سورج اور چاند کو ( باقاعدہ ایک نظام کا ) مطیع بنا دیا جو ہمیشہ ( اپنے اپنے مدار میں ) گردش کرتے رہتے ہیں ، اور تمہارے ( نظامِ حیات کے ) لئے رات اور دن کو بھی ( ایک نظام کے ) تابع کر دیا