Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और उसने तुमको हर उस चीज़ में से दिया जो तुमने माँगा, अगर तुम अल्लाह की नेमतों को गिनो तो तुम उनको गिन नहीं सकते, बेशक इंसान बहुत बे-इंसाफ़, बड़ा नाशुक्रा है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراُس نے تمہیں ہر چیز میں سے دیاجس کا بھی تم نے اُس سے سوال کیا اور اگرتم اﷲ تعالیٰ کی نعمتوں کوشمار کروتو انہیں شمار نہیں کرپاؤگے۔ بلاشبہ انسان یقینابڑاظالم ،بہت ناشکرا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور تم کو ہر اس چیز میں سے بخشا ، جس کے تم طالب بنے اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گننا چاہو گے تو ان کو شمار نہ کر پاؤ گے ۔ بیشک انسان بڑا ہی حق تلف ، ناشکرا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور جس نے تمہیں ہر چیز میں سے دیا جو تم نے مانگا اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو شمار نہیں کر سکتے بے شک انسان بڑا ظالم اور بڑا ناشکرا ہے ۔

By Moudoodi

جس نے وہ سب کچھ تمہیں دیا جو تم نے مانگا ۔ 45 اگر تم اللہ کی نعمتوں کا شمار کرنا چاہو تو کر نہیں سکتے ۔ حقیقت یہ ہے کہ انسان بڑا ہی بے انصاف اور ناشکرا ہے ۔ ؏ ۵

By Mufti Naeem

اور ہروہ چیز جو تم نے اللہ ( تعالیٰ ) سے مانگی ( اگر تمہارحق میںبہتر تھی ) اس نے تمہیں عنایت فرمائی اور اگر تم اللہ ( تعالیٰ ) کی نعمتوں کو گننا چاہو تو انہیں گِن نہیں سکوگے بلاشبہ انسان بہت ہی نا انصاف بڑا ہی ناشکرا ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور تم نے جو کچھ مانگا ، اس نے اس میں سے ( جو تمہارے لیے مناسب تھا ) تمہیں دیا ۔ اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنے لگو تو شمار ( بھی ) نہیں کرسکتے ۔ حقیقت یہ ہے کہ انسان بہت بے انصاف ، بڑا ناشکرا ہے ۔

By Noor ul Amin

اورجو کچھ بھی تم نے اللہ سے مانگاوہ اس نے تمہیں دیا اور اگرتم اللہ کی نعمتیں گنناچاہو توکبھی ان کاحساب نہ ر کھ سکوگے انسان توہے ہی بے انصاف اور ناشکرا

By Kanzul Eman

اور تمہیں بہت کچھ منہ مانگا دیا ، اور اگر اللہ کی نعمتیں گنو تو شمار نہ کرسکو گے ، بیشک آدمی بڑا ظالم ناشکرا ہے ( ف۸۲ )

By Tahir ul Qadri

اور اس نے تمہیں ہر وہ چیز عطا فرما دی جو تم نے اس سے مانگی ، اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو ( تو ) پورا شمار نہ کر سکو گے ، بیشک انسان بڑا ہی ظالم بڑا ہی ناشکرگزار ہے