Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जब इब्राहीम (अलै॰) ने कहा कि ऐ मेरे रब! इस शहर को अमन वाला बनाइए और मुझको और मेरी औलाद को इससे दूर रखिए कि हम बुतों की इबादत करें।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور جب ابراہیم نے کہا: ’’اے میرے رب!اس شہر کوامن والا بنادیجیے اورمجھے اورمیری اولادکوبچالیجیے کہ ہم بتوں کی عبادت کریں!

By Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جب ابراہیم نے دعا کی: اے میرے رب! اس سرزمین کو پُر امن بنا اور مجھ کو اور میری اولاد کو اس بات سے محفوظ رکھ کہ ہم بتوں کو پوجیں ۔

By Hussain Najfi

اور وہ وقت یاد کرو جب ابراہیم نے ( بارگاہ ایزدی میں ) دعا کی تھی اے میرے پروردگار! اس شہر ( مکہ ) کو امن کی جگہ اور مجھے اور میری اولاد کو اس بات سے بچا کہ ہم بتوں کی پرستش کریں ۔

By Moudoodi

یاد کرو وہ وقت جب ابراہیم ( علیہ السلام ) نے دعا کی تھی 46 کہ پروردگار ، اس شہر 47 کو امن کا شہر بنا اور مجھے اور میری اولاد کو بت پرستی سے بچا ۔

By Mufti Naeem

اور جب ابراھیم ( علیہ السلام ) نے دعا مانگی اے میرے رب اس شہر ( مکہ ) کو امن والا بنادیجیے اور مجھے میرے بیٹوں کو ( جس طرح اب تک بچا رکھا ہے آئندہ بھی ) بتوں کی عبادت سے بچائے رکھیے گا ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور یاد کرو وہ وقت جب ابراہیم نے ( اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے ) کہا تھا کہ : یا رب ! اس شہر کو پر امن بنا دیجیے ( ٢٤ ) اور مجھے اور میرے بیٹوں کو اس بات سے بچایے کہ ہم بتوں کی پرستش کریں ۔ ( ٢٥ )

By Noor ul Amin

اور ( یادکرو ) جب ابراہیم نے دعاکی تھی’’اے میرے رب!اس شہر ( مکہ ) کو پر امن بنا دے اور مجھے اور میری اولاد کو بھی بتوں کی عبادت سے بچالے

By Kanzul Eman

اور یاد کرو جب ابراہیم نے عرض کی اے میرے رب اس شہر ( ف۸۳ ) کو امان والا کردے ( ف۸٤ ) اور مجھے اور میرے بیٹوں کو بتوں کے پوجنے سے بچا ( ف۸۵ )

By Tahir ul Qadri

اور ( یاد کیجئے ) جب ابراہیم ( علیہ السلام ) نے عرض کیا: اے میرے رب! اس شہر ( مکہ ) کو جائے امن بنا دے اور مجھے اور میرے بچوں کو اس ( بات ) سے بچا لے کہ ہم بتوں کی پرستش کریں