Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ऐ मेरे रब! इन बुतों ने बहुत लोगों को गुमराह कर दिया, पस जिसने मेरी पैरवी की वह मेरा है, और जिसने मेरा कहा न माना तो आप बख़्शने वाले, मेहरबान हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے میرے رب!بلاشبہ ان بتوں نے بہت سے لوگوں کوگمراہ کر دیاپھر جس نے میری پیروی کی یقیناوہ میراہے اورجس نے میری نافرمانی کی بلاشبہ آپ توبے حدبخشنے والے، نہایت رحم والے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اے میرے رب! ان بتوں نے لوگوں میں سے ایک خلق کثیر کو گمراہ کر رکھا ہے تو جو میری پیروی کرے ، وہ تو مجھ سے ہے اور جو میری نافرمانی کرے تو تو بخشنے والا ، مہربان ہے ۔

By Hussain Najfi

اے میرے پروردگار ان ( بتوں ) نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کر دیا ہے سو جو میری پیروی کرے گا وہ مجھ سے ہوگا اور جو میری نافرمانی کرے تو یقیناً تو بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

By Moudoodi

پروردگار ، ان بتوں نے بہتوں کو گمراہی میں ڈالا ہے 48 ﴿ ممکن ہے کہ میری اولاد کو بھی یہ گمراہ کر دیں ، لہٰذا ان میں سے ﴾ جو میرے طریقے پر چلے وہ میرا ہے اور جو میرے خلاف طریقہ اختیار کرے تو یقیناً تو درگزر کرنے والا مہربان ہے ۔ 49

By Mufti Naeem

اے میرے رب!بلاشبہ ان بتوں نے بہت سارے لوگوں کو گمراہ کر رکھا ہے پس جس نے میری پیروی کی سو وہ مجھ سے ( میرا ) ہے اور جس نے میری نافرمانی کی بس بے شک آپ بہت بخشنے والے نہایت مہربان ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

میرے پروردگار ! ان بتوں نے لوگوں کی بڑی تعداد کو گمراہ کیا ہے ۔ لہذا جو کوئی میری راہ پر چلے ، وہ تو میرا ہے ، اور جو میرا کہنا نہ مانے ، تو ( اس کا معاملہ میں آپ پر چھوڑتا ہوں ) آپ بہت بخشنے والے بڑے مہربان ہیں ۔ ( ٢٦ )

By Noor ul Amin

اے رب!ان معبودوں نے توبہت سے لوگوں کو گمراہ کردیالہٰذاجس نے میری پیروی کی وہ یقینامیرا ہے اور جس نے میری نافرمانی کی سوتومعاف کرنے والا رحم کرنے والا ہے

By Kanzul Eman

اے میرے رب بیشک بتوں نے بہت لوگ بہکائے دیے ( ف۸٦ ) تو جس نے میرا ساتھ دیا ( ف۸۷ ) وہ تو میرا ہے اور جس نے میرا کہا نہ مانا تو بیشک تو بخشنے والا مہربان ہے ( ف۸۸ )

By Tahir ul Qadri

اے میرے رب! ان ( بتوں ) نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کر ڈالا ہے ۔ پس جس نے میری پیروی کی وہ تو میرا ہوگا اور جس نے میری نافرمانی کی تو بیشک تُو بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے