Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और हमने जो पैग़म्बर भी भेजा उस क़ौम की ज़बान में भेजा ताकि वे उनसे बयान कर दे, फिर अल्लाह जिसको चाहता है भटका देता है और जिसको चाहता है हिदायत देता है, वह ज़बरदस्त है, हिकमत वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورہم نے ہر رسول اس کی قوم کی زبان ہی میں بھیجاتاکہ وہ ان کے لیے کھول کربیان کردے،پھر اﷲ تعالیٰ جسے چاہتاہے گمراہ کر دیتا ہے اورجسے چاہتاہے ہدایت بخش دیتاہے اور وہی سب پرغالب ، کمال حکمت والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے جو رسول بھی بھیجا اس کی قوم کی زبان میں بھیجا تاکہ وہ ان پر اچھی طرح واضح کردے ۔ پس اللہ جس کو چاہتا ہے گمراہ کردیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور وہ غالب اور حکمت والا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور ہم نے ( دنیا میں ) جب بھی کوئی رسول بھیجا ہے تو اس کی قوم کی زبان میں تاکہ وہ ان کیلئے ( پیغامِ خداوندی ) کھول کر بیان کرے پس اللہ جسے چاہتا ہے ( توفیق سلب کرکے ) گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے وہ ( سب پر ) غالب ہے ، بڑا حکمت والا ہے ۔

By Moudoodi

ہم نے اپنا پیغام دینے کےلیے جب کبھی کوئی رسول بھیجا ہے ، اس نے اپنی قوم ہی کی زبان میں پیغام دیا ہے تاکہ وہ انہیں اچھی طرح کھول کر بات سمجھائے ۔ 5 پھر اللہ جسے چاہتا ہے بھٹکا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت بخشتا ہے ، 6 وہ بالادست اور حکیم ہے ۔ 7

By Mufti Naeem

اورہم نے ہر رسول کو اس کی اپنی قوم کی زبان ہی میں رسول بنا کر بھیجا تا کہ وہ ان کے لیے ( دین کو واضح طور پر ) بیان کردے ۔ پس اللہ ( تعالیٰ ) جیسے چاہتا ہے ( اس کے اعراض کی وجہ سے ) گمراہ کردیتاہے اور جسے چاہتا ہے ( اس کی طلب کی بنیادپر ) ہدایت دے دیتا ہے اوروہ زبردست ہے ، حکمت والا ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے جب بھی کوئی رسول بھیجا ، خود اس کی قوم کی زبان میں بھیجا تاکہ وہ ان کے سامنے حق کو اچھی طرح واضح کرسکے ۔ ( ٢ ) پھر اللہ جس کو چاہتا ہے گمراہ کردیتا ہے ، اور جس کو چاہتا ہے ، ہدایت دے دیتا ہے ۔ ( ٣ ) اور وہی ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے ، جس کی حکمت بھی کامل ۔

By Noor ul Amin

اور ہم نے جب بھی کوئی رسول بھیجااس نے اپنی قوم کی زبان میں ا نہیں پیغام دیاتاکہ ہر بات وضاحت سے بیان کرسکے پھر اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور وہ غالب اور حکمت والا ہے

By Kanzul Eman

اور ہم نے ہر رسول اس کی قوم ہی کی زبان میں بھیجا ( ف۱۰ ) کہ وہ انھیں صاف بتائے ( ف۱۱ ) پھر اللہ گمراہ کرتا ہے جسے چاہے اور وہ راہ دکھاتا ہے جسے چاہے ، اور وہی عزت و حکمت والا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور ہم نے کسی رسول کو نہیں بھیجا مگر اپنی قوم کی زبان کے ساتھ تاکہ وہ ان کے لئے ( پیغامِ حق ) خوب واضح کر سکے ، پھر اﷲ جسے چاہتا ہے گمراہ ٹھہرا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت بخشتا ہے ، اور وہ غالب حکمت والا ہے