Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और यक़ीनन हमने मूसा (अलै॰) को अपनी निशानियों के साथ भेजा कि अपनी क़ौम को अंधेरों से निकाल कर उजाले में लाइए और उनको अल्लाह के दिनों की याद दिलाइए, बेशक उनके अंदर बड़ी निशानियाँ हैं हर उस शख़्स के लिए जो सब्र और शुक्र करने वाला हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوربلاشبہ یقیناً ہم نے موسیٰ کواپنی نشانیاں دے کربھیجاکہ اپنی قوم کو اندھیروں سے روشنی کی طرف نکال لاؤ اورانہیں اﷲ تعالیٰ کے دنوں کی یاد دلاؤ، یقیناًاس میں ہراُس شخص کے لیے نشانیاں ہیں جوبہت صبرکرنے والا،بہت شکرکرنے والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیوں کے ساتھ بھیجا کہ اپنی قوم کو تاریکیوں سے روشنی کی طرف نکالو اور ان کو خدا کے یادگار ایام یاد دلاؤ ۔ بیشک ان کے اندر ثابت قدم رہنے والوں اور شکر کرنے والوں کیلئے بڑی نشانیاں ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور بے شک ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیوں کے ساتھ بھیجا تھا ( اور حکم دیا ) کہ اپنی قوم کو ( کفر کے ) اندھیروں سے نکال کر ( ایمان کی ) روشنی میں لائے اور انہیں اللہ کے مخصوص دن یاد دلاؤ یقینا اس ( یاددہانی ) میں ہر بڑے صبر و شکر کرنے والے کیلئے بڑی نشانیاں ہیں ۔

By Moudoodi

ہم اس سے پہلے موسیٰ ( علیہ السلام ) کو بھی اپنی نشانیوں کے ساتھ بھیج چکے ہیں ۔ اسے بھی ہم نے حکم دیا تھا کہ اپنی قوم کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لا اور انہیں تاریخِ الٰہی 8 کے سبق آموز واقعات سنا کر نصیحت کر ۔ ان واقعات میں بڑی نشانیاں ہیں 9 ہر اس شخص کے لیے جو صبر اور شکر کرنے والا ہو ۔ 10

By Mufti Naeem

اوربلاشبہ ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کو اپنی نشانیوں کے ساتھ بھیجا ( اورحکم دیا ) کہ اپنی قوم کو اندھیروں سے روشنی کی طرف نکالیں اور انہیں اللہ ( تعالیٰ ) کے دن ( رحمت والے بھی ، عذاب والے بھی ) یاد دلائیںبے شک ان میں ہر خوب صبرکرنے اورشکرکرنے والے کے لیے بڑے ( نصیحت بھرے ) اسباق ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں دے کر بھیجا کہ : اپنی قوم کو اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لاؤ ، اور ( مختلف لوگوں کو ) اللہ نے ( خوشحالی اور بدحالی کے ) جو دن دکھائے ہیں ، ( ٤ ) ان کے حوالے سے انہیں نصیحت کرو ۔ حقیقت یہ ہے کہ ہر وہ شخص جو صبر اور شکر کا خوگر ہو ، اس کے لیے ان واقعات میں بڑی نشانیاں ہیں ۔

By Noor ul Amin

اور ہم نے موسیٰ کو اپنے معجزے دے کربھیجا اور حکم دیاکہ اپنی قوم کو اندھیروں سے نکال کرروشنی میں لائواور قوموں پر اللہ کی جانب سے نازل شدہ عذاب کے واقعات سناکرانہیں نصیحت کیجئے بیشک ان واقعات میں صبر اور شکر کرنے والے کے لئے بہت نشانیاں ہیں

By Kanzul Eman

اور بیشک ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں ( ف۱۲ ) دے کر بھیجا کہ اپنی قوم کو اندھیریوں سے ( ف۱۳ ) اجالے میں لا ، اور انھیں اللہ کے دن یاد دلا ( ف۱٤ ) بیشک اس میں نشانیاں ہیں ہر بڑے صبرے والے شکر گزار کرو ،

By Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے موسٰی ( علیہ السلام ) کو اپنی نشانیوں کے ساتھ بھیجا کہ ( اے موسٰی! ) تم اپنی قوم کو اندھیروں سے نکال کر نور کی طرف لے جاؤ اور انہیں اﷲ کے دنوں کی یاد دلاؤ ( جو ان پر اور پہلی امتوں پر آچکے تھے ) ۔ بیشک اس میں ہر زیادہ صبر کرنے والے ( اور ) خوب شکر بجا لانے والے کے لئے نشانیاں ہیں