जिस दिन यह ज़मीन दूसरी ज़मीन से बदल जाएगी और आसमान भी और सब एक ज़बरदस्त अल्लाह के सामने पेश होंगे।
جس دن یہ زمین کسی اورزمین سے بدل دی جائے گی اورآسمان بھی اورسب لوگ اﷲ تعالیٰ کے سامنے حاضرہوں گے،جواکیلا ہے،بڑا زبردست ہے۔
( اس دن کو یاد رکھو ) جس دن یہ زمین دوسری زمین سے بدل دی جائے گی اور آسمان بھی اور سب اللہ ، واحد وقہار کے حضور پیش ہوں گے ۔
۔ ( اور یہ اس دن ہوگا ) جس دن یہ زمین دوسری قسم کی زمین سے بدل دی جائے گی اور آسمان بھی ( بدل جائیں گے ) اور سب لوگ اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہو جائیں گے جو ایک ہے اور سب پر غالب ہے ۔
ڈراؤ انہیں اس دن سے جب کہ زمین اور آسمان بدل کر کچھ سے کچھ کر دیے جائیں گے 57 اور سب کے سب اللہ واحد قہّار کے سامنے بے نقاب حاضر ہو جائیں گے ۔
اس دن یہ زمین دوسری زمین سے بدل دی جائے گی اورآسمان ( بھی بدل دیئے جائیںگے ) اورتمام مخلوق اللہ واحد القھار کے سامنے پیش ہوںگے ۔
اس دن جب یہ زمین ایک دوسری زمین سے بدل دی جائے گی ، اور آسمان بھی ( بدل جائیں گے ) اور سب کے سب خدائے واحد و قہار کے سامنے پیش ہوں گے ۔
جس دن زمین او ر آسمان تبدیل ( یعنی الٹ پلٹ ) کر دیئے جائینگے اور لوگ اکیلے اور زبردست اللہ کے حضور حاضر ہو جائینگے
جس دن ( ف۱۱۵ ) بدل دی جائے گی زمین اس زمین کے سوا اور آسمان ( ف۱۱٦ ) اور لوگ سب نکل کھڑے ہوں گے ( ف۱۱۷ ) ایکاللہ کے سامنے جو سب پر غالب ہے
جس دن ( یہ ) زمین دوسری زمین سے بدل دی جائے گی اور جملہ آسمان بھی بدل دیئے جائیں گے اور سب لوگ اللہ کے رُوبرو حاضر ہوں گے جو ایک ہے سب پر غالب ہے