और उनके दिलों में जो कुछ रंजिश व कीना था हम सब कुछ निकाल देंगे, वह भाई-भाई बने हुए एक-दूसरे के आमने-सामने तख़्तों पर बैठे होंगे।
اوران کے سینوں میں سے کینہ ہم کھینچ نکالیں گے، وہ آمنے سامنے تختوں پربھائی بھائی ہوں گے۔
اور ان کے سینوں کی کدورتیں ہم نکال دیں گے ۔ وہ آمنے سامنے بھائی بھائی کی طرح تختوں پر براجمان ہوں گے ۔
اور ہم ان کے سینوں سے ہر قسم کی کدورت نکال دیں گے اور وہ بھائیوں کی طرح تختوں پر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے ۔
ان کے دلوں میں جو تھوڑی بہت کھوٹ کپٹ ہوگی اسے ہم نکال دیں گے ، 28 وہ آپس میں بھائی بھائی بن کر آمنے سامنے تختوں پر بیٹھیں گے ۔
اورہم ان کے مہینوں میں جو کچھ کینہ ( حسد وغیرہ ) ہوگا اسے نکال دیں گے ( وہ ) بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کے آمنے سامنے تختوں پر بیٹھا کریں گے ۔
ان کے سینوں میں جو کچھ رنجش ہوگی ، اسے ہم نکال پھینکیں گے ، ( ١٨ ) وہ بھائی بھائی بن کر آمنے سامنے اونچی نشستوں پر بیٹھے ہوں گے ۔
ان کے دلوں میں کچھ کدورت ہوئی بھی توہم اسے نکا ل دیں گے اور وہ بھائی بھائی بن کرآ منے سامنے تختوں پر بیٹھیں گے
اور ہم نے ان کے سینوں میں جو کچھ ( ف۵۱ ) کینے تھے سب کھینچ لیے ( ف۵۲ ) آپس میں بھائی ہیں ( ف۵۳ ) تختوں پر روبرو بیٹھے ،
اور ہم وہ ساری کدورت باہر کھینچ لیں گے جو ( دنیا میں ) ان کے سینوں میں ( مغالطہ کے باعث ایک دوسرے سے ) تھی ، وہ ( جنت میں ) بھائی بھائی بن کر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے