और यक़ीनन हमने आपको सात आयतें दे रखी हैं कि दोहराई जाती हैं और अज़मत वाला क़ुरआन भी दे रखा है।
اور بلاشبہ یقیناہم نے آپ کوسات بار بار دُہرائی جانے والی آیات اورقرآنِ عظیم عطا کیا ہے۔
اور ہم نے تم کو سات مثانی اور قرآنِ عظیم عطا کیے ۔
اور بلاشبہ ہم نے آپ کو دہرائی جانے والی سات آیتیں عطا کی ہیں اور قرآنِ عظیم بھی ۔
ہم نے تم کو سات ایسی آیتیں دے رکھی ہیں جو بار بار دہرائی جانے کے لائق ہیں 49 اور تمہیں قرآن عظیم عطا کیا ہے ۔ 50
اوربالتحقیق ہم نے تمہیں باربار دھرائی جانے والی سات آیتیں اورقرآن عظیم عطا فرمایا ۔
اور ہم نے تمہیں سات ایسی آیتیں دے رکھی ہیں جو بار بار پڑھی جاتی ہیں ، ( ٣١ ) اور عظمت والا قرآن عطا کیا ہے ۔
نیز ہم نے آپ کو سات ایسی آیات دی ہیںجو بارباردہرائی جاتی ہیں اور قرآن عظیم دیا ہے
اور بیشک ہم نے تم کو سات آیتیں دیں جو دہرائی جاتی ہیں ( ف۹۵ ) اور عظمت والا قرآن ،
اور بیشک ہم نے آپ کو بار بار دہرائی جانے والی سات آیتیں ( یعنی سورۂ فاتحہ ) اور بڑی عظمت والا قرآن عطا فرمایا ہے