पस जिस चीज़ का आपको हुक्म मिला है उसको खोल कर सुना दीजिए और मुशरिकों से एराज़ कीजिए।
چنانچہ جس کاآپ کو حکم دیاگیااس کا صاف اعلان کردیں اورمشرکوں سے منہ موڑلیں۔
تو جو کچھ تمہیں حکم ملا ہے ، اس کو آشکارا طور پر سنادو اور مشرکوں سے اعراض کرو ۔
پس جس چیز کا آپ کو حکم دیا گیا ہے اس کا واضح اعلان کر دیں اور مشرکوں سے اعراض کریں ( ان کی کچھ پروا نہ کریں ) ۔
پس اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، جس چیز کا تمہیں حکم دیا جا رہا ہے اسے ہانکے پکارے کہہ دو اور شرک کرنے والوں کی ذرا پروا نہ کرو ۔
سو جس چیز کا آپ کو حکم دیاگیا ہے اسے صاف صاف کہہ دیں اور مشرکین کی پرواہ نہ کریں ۔
لہذا جس بات کا تمہیں حکم دیا جارہا ہے اسے علی الاعلان لوگوں کو سنا دو ، ( ٣٣ ) اور جو لوگ ( پھر بھی ) شرک کریں ، ان کی پروا مت کرو ۔
لہٰذاجوآپکوحکم دیا جاتا ہے ، اسے کھول کر بیان کر د یجئے اور شرک کرنے والوں کی پر وانہ کیجئے
تو اعلانیہ کہہ دو جس بات کا تمہیں حکم ہے ( ف۱۰۲ ) اور مشرکوں سے منہ پھیر لو ، ( ف۱۰۳ )
پس آپ وہ ( باتیں ) اعلانیہ کہہ ڈالیں جن کا آپ کو حکم دیا گیا ہے اور آپ مشرکوں سے منہ پھیر لیجئے