Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वही है जिसने आसमान से पानी उतारा जिससे तुम पीते हो और उसी से दरख़्त पैदा होते हैं जिनमें तुम चराते हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہی ہے جس نے آسمان سے پانی نازل کیااس میں سے تمہارے لیے پیناہے اوراسی سے پودے ہوتے ہیں جن میں تم (جانور)چراتے ہو۔

By Amin Ahsan Islahi

وہی ہے جس نے آسمان سے پانی اتارا ، جس میں سے تم پیتے بھی ہو اور اسی سے وہ نباتات بھی اگتی ہیں ، جن میں تم مویشیوں کو چراتے ہو ۔

By Hussain Najfi

وہ وہی ہے جس نے تمہارے ( فائدے کے لئے ) آسمان سے پانی برسایا جس سے تم پیتے بھی ہو اور جس سے وہ درخت ( اور سبزے اگتے ہیں ) جن میں تم ( اپنے جانور ) چراتے ہو ۔

By Moudoodi

وہی ہے جس نے آسمان سے تمہارے لیے پانی برسایا جس سے تم خود بھی سیراب ہوتے ہو اور تمہارے جانوروں کے لیے بھی چارہ پیدا ہوتا ہے ۔

By Mufti Naeem

وہ ( اللہ تعالیٰ ) ایسی ذات ہے جس نے تمہارے لیے آسمان سے پانی برسایااس میں پینے ( کی ضرورت ) پوری ہوتی ہے اور اس سے درخت ( سبزہ ) اگتے ہیں جس میں تم ( مویشی ) چراتے ہو

By Mufti Taqi Usmani

وہی ہے جس نے آسمان سے پانی برسایا جس سے تمہیں پینے کی چیزیں حاصل ہوتی ہیں ، اور اسی سے وہ درخت اگتے ہیں جن میں تم مویشیوں کو چراتے ہو ۔

By Noor ul Amin

وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے آسمان سے پانی برسایااس پانی کو تم پیتے بھی ہواوراس سے درخت اگتے ہیں جنہیں تم اپنے مویشیوں کو چراتے ہو

By Kanzul Eman

وہی ہے جس نے آسمان سے پانی اتارا اس سے تمہارا پینا ہے اور اس سے درخت ہیں جن سے چراتے ہو ( ف۱۵ )

By Tahir ul Qadri

وہی ہے جس نے تمہارے لئے آسمان کی جانب سے پانی اتارا ، اس میں سے ( کچھ ) پینے کا ہے اور اسی میں سے ( کچھ ) شجر کاری کا ہے ( جس سے نباتات ، سبزے اور چراگاہیں اُگتی ہیں ) جن میں تم ( اپنے مویشی ) چراتے ہو