बेशक जो लोग अल्लाह की आयतों पर ईमान नहीं लाते अल्लाह उनको कभी राह नहीं दिखाएगा और उनके लिए दर्दनाक सज़ा है।
جو لوگ اﷲ تعالیٰ کی آیات پرایمان نہیں رکھتے، اﷲ تعالیٰ ان کوہدایت نہیں دیتااوراُن کے لیے دردناک عذاب ہے۔
بیشک جو لوگ اللہ کی آیات پر ایمان نہیں لاتے ، اللہ ان کو راہ یاب نہیں کرے گا اور ان کیلئے دردناک عذاب ہے ۔
جو لوگ آیاتِ الٰہی پر ایمان نہیں لاتے اللہ کبھی انہیں ہدایت نہیں دیتا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے ۔
حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ اللہ کی آیات کو نہیں مانتے اللہ کبھی ان کو صحیح بات تک پہنچنے کی توفیق نہیں دیتا اور ایسے لوگوں کے لیے دردناک عذاب ہے ۔
بلاشبہ جولوگ اللہ ( تعالیٰ ) کی آیات پر ایمان نہیں لاتے اللہ ( تعالیٰ ) انہیں ہدایت نہیںدیتے اوران کے لیے دردناک عذاب ہے
جو لوگ اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے ، ان کو اللہ ہدایت پر نہیں لاتا ، اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے ۔
بلاشبہ جو لوگ اللہ کی آیات پر ایمان نہیں لاتے انہیں اللہ کبھی راہ پر نہیں لاتااوران کے لئے دردناک عذاب ہے
بیشک وہ جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے اللہ انھیں راہ نهیں دیتا اور ان کے لے درد ناک عذاب ہے ، ( ف۲٤۸ )
بیشک جو لوگ اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے اللہ انہیں ہدایت ( یعنی صحیح فہم و بصیرت کی توفیق بھی ) نہیں دیتا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے