Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उसने तो तुम पर सिर्फ़ मुर्दार को हराम किया है और ख़ून को और सुअर के गोश्त को और जिस पर ग़ैरुल्लाह का नाम लिया गया हो, फिर जो शख़्स मजबूर हो जाए बशर्तेकि वह न तालिब हो और न हद से बढ़ने वाला हो तो अल्लाह बख़्शने वाला, मेहरबान है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اس نے تم پرحرام کیامرداراورخون اور سؤر کا گوشت اوروہ جس پرغیر اﷲکانام پکارا جائے پس جوشخص مجبورکردیاجائے گا بشرطیکہ نہ وہ سرکشی کرنے والا ہو اور نہ حد سے بڑھنے والاتویقینااﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اس نے تو تم پر بس مردار اور خون اور سؤر کا گوشت اور جس پر غیر اللہ کا نام لیا گیا ہو ، حرام ٹھہرایا ہے ۔ پس جو کوئی مجبور ہوجائے ، نہ طالب ہو اور نہ حد سے بڑھنے والا ، تو اللہ بخشنے والا اور مہربان ہے ۔

By Hussain Najfi

اس نے تم پر صرف مردار ، خون ، خنزیر کا گوشت اور وہ جس پر ذبح کے وقت غیر اللہ کا نام بلند کیا گیا ہو حرام کیا ہے ۔ پس جو ( ان کے کھانے پر ) مجبور ہو جائے نہ باغی ہو اور نہ حد سے تجاوز کرنے والا ( تو کوئی مضائقہ نہیں ) بے شک خدا بڑا بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

By Moudoodi

اللہ نے جو کچھ تم پر حرام کیا ہے وہ ہے مردار اور خون اور سؤر کا گوشت اور وہ جانور جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو ۔ البتہ بھوک سے مجبور ہو کر اگر کوئی ان چیزوں کو کھالے ، بغیر اس کے کہ وہ قانون الٰہی کی خلاف ورزی کا خواہش مند ہو ، یا حد ضرورت سے تجاوز کا مرتکب ہو ، تو یقینا اللہ معاف کرنے اور رحم فرمانے والا ہے ۔ 115

By Mufti Naeem

تمہارے اوپر اللہ ( تعالیٰ ) نے صرف مردار اور خون اورخنزیرکا گوشت اور وہ جانور ( وغیرہ ) حرام کیا ہے جو اللہ ( تعالیٰ ) کے غیر کے لیے نامزد کیاہو ۔ البتہ جو سخت مجبوری کی حالت میں ہو بشرطیکہ لذت حاصل کرنے کے لیے کھانے والا نہ ہو اور حد سے آگے بڑھنے والا نہ ہو تو بے شک اللہ ( تعالیٰ ) بہت بخشنے والے نہایت رحم کرنے والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اس نے تو تمہارے لیے بس مردار ، خون ، خنزیر کا گوشت اور وہ جانور حرام کیا ہے جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام پکارا گیا ہو ۔ البتہ جو شخص بھوک سے بالکل بے تاب ہو ، لذت حاصل کرنے کے لیے نہ کھائے ، اور ( ضرورت کی ) حد سے آگے نہ بڑھے تو اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔ ( ٥٠ )

By Noor ul Amin

تم پر مردار اور خون اور سور کاگوشت اور جس چیزپراللہ کے سوادوسرے کانام پکاراجائے حرام ہیں پھراگرکوئی شخص مجبورہوجائے بشرطیکہ وہ نہ توشرعی قانون کاباغی ہو اور نہ ہی حد سے گزرنے والا ہو اللہ بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے

By Kanzul Eman

تم پر تو یہی حرام کیا ہے مردار اور خون اور سور کا گوشت اور وہ جس کے ذبح کرتے وقت غیر خدا کا نام پکارا گیا ( ف۲٦۵ ) پھر جو لاچار ہو ( ف۲٦٦ ) نہ خواہش کرتا اور نہ حد سے بڑھتا ( ف۲٦۷ ) تو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

By Tahir ul Qadri

اس نے تم پر صرف مردار اور خون اور خنزیر کا گوشت اور وہ ( جانور ) جس پر ذبح کرتے وقت غیر اللہ کا نام پکارا گیا ہو ، حرام کیا ہے ، پھر جو شخص حالتِ اضطرار ( یعنی انتہائی مجبوری کی حالت ) میں ہو ، نہ ( طلبِ لذت میں احکامِ الٰہی سے ) سرکشی کرنے والا ہو اور نہ ( مجبوری کی حد سے ) تجاوز کرنے والا ہو ، تو بیشک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے