Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अपनी ज़बानों के घड़े हुए झूठ की बिना पर यह न कहो कि यह हलाल है और यह हराम है कि तुम अल्लाह पर झूठी तोहमत लगाओ, बेशक जो लोग अल्लाह पर झूठी तोहमत लगाएंगे वे कामयाब नहीं होंगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور جن کے متعلق تمہاری زبانیں جھوٹ گھڑتی ہیں، اُن کے بارے میں مت کہا کرو کہ یہ حلال ہے اوریہ حرام ہے کہ تم اﷲ تعالیٰ پرجھوٹ باندھو یقیناًجو لوگ اﷲ تعالیٰ پر جھوٹ باندھتے ہیں وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اپنی زبانوں کے گھڑے ہوئے جھوٹ کی بنا پر یہ نہ کہو کہ فلاں چیز حلال ہے اور فلاں چیز حرام کہ اللہ پر جھوٹی تہمت لگاؤ ۔ جو لوگ اللہ پر جھوٹی تہمت لگائیں گے ، وہ ہرگز فلاح نہیں پائیں گے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( خبردار ) تمہاری زبانوں پر جو جھوٹی بات آجائے ( اور وہ جھوٹے احکام لگائیں ) ان کے متعلق نہ کہو کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام! اس طرح تم اللہ پر جھوٹا افترا باندھوگے بے شک جو لوگ خدا پر جھوٹا بہتان باندھتے ہیں وہ کبھی فلاح نہیں پاتے ۔

By Moudoodi

اور یہ جو تمہاری زبانیں جھو ٹے احکام لگایا کرتی ہیں کہ یہ چیز حلال ہے اور وہ حرام ، تو اس طرح کے حکم لگا کر اللہ پر جھوٹ نہ باندھا کرو ۔ 116 جو لوگ اللہ پر جھوٹے افترا باندھتے ہیں وہ ہرگز فلاح نہیں پایا کرتے ۔

By Mufti Naeem

اور اپنی زبانوں سے جھوٹ گھڑتے ہوئے اس طرح نہ کہا کرو کہ یہ ( چیز ) حلال ہے اوریہ حرام اگر اس طرح کہوگے توتم اللہ ( تعالیٰ ) پر جھوٹا بہتان باندھنے والے ہوجاؤگے بے شک اللہ ( تعالیٰ ) پر جھوٹا بہتان باندھنے والے کامیاب نہیںہوتے

By Mufti Taqi Usmani

اور جن چیزوں کے بارے میں تمہاری زبانیں جھوٹی باتیں بناتی ہیں ، ان کے بارے میں یہ مت کہا کرو کہ یہ چیز حلال ہے اور یہ حرام ہے ، کیونکہ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ تم اللہ پر جھوٹا بہتان باندھو گے ۔ یقین جانو کہ جو لوگ اللہ پر جھوٹا بہتان باندھتے ہیں وہ فلاح نہیں پاتے ۔

By Noor ul Amin

کسی چیزکواپنی زبان سے جھوٹ موٹ نہ کہہ دیا کروکہ یہ چیزحلا ل ہے اور یہ حرام ہے ، کہ تم اللہ پر جھوٹ بہتان باندھ لوجولوگ اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں وہ کبھی فلاح نہیں پاتے

By Kanzul Eman

اور نہ کہو اسے جو تمہاری زبانیں جھوٹ بیان کرتی ہیں یہ حلال ہے اور یہ حرام ہے کہ اللہ پر جھوٹ باندھو ( ف۲٦۸ ) بیشک جو اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں ان کا بھلا نہ ہوگا ،

By Tahir ul Qadri

اور وہ جھوٹ مت کہا کرو جو تمہاری زبانیں بیان کرتی رہتی ہیں کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام ہے اس طرح کہ تم اللہ پر جھوٹا بہتان باندھو ، بیشک جو لوگ اللہ پر جھوٹا بہتان باندھتے ہیں وہ ( کبھی ) فلاح نہیں پائیں گے