सनीचर के दिन की अज़मत तो सिर्फ़ उन लोगों के ज़िम्मे ही ज़रूरी की गई थी जिन्होंने उसमें इख़्तिलाफ़ किया था, और बेशक आपका रब क़यामत के दिन उनके दरमियान फ़ैसला कर देगा जिस बात में वे इख़्तिलाफ़ कर रहे थे।
یقیناہفتے کادن مقرر کیا گیا اُن لوگوں پرجنہوں نے اس میں اختلاف کیا اوریقیناآپ کارب قیامت کے دن اُن سب باتوں میں اُن کے درمیان فیصلے فرمائے گا جن میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے۔
سبت انہی لوگوں پر عائد کیا گیا تھا ، جنہوں نے اس کے باب میں اختلاف کیا اور بیشک تمہارا رب چیزوں کے باب میں ، جن میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں ، قیامت کے روز ان کے درمیان فیصلہ فرمائے گا ۔
۔ ( باقی رہا ) سبت ( کے احترام کا معاملہ ) تو یہ صرف ان لوگوں پر عائد کیا گیا تھا جنہوں نے اس کے بارے میں اختلاف کیا تھا اور اللہ قیامت کے دن ان کے درمیان فیصلہ کرے گا ان باتوں کے بارے میں جن میں وہ باہم اختلاف کرتے تھے ۔
رہا سبت ، تو وہ ہم نے ان لوگوں پر مسلط کیا تھا جنہوں نے اس کے احکام میں اختلاف کیا 121 ، اور یقینا تیرا رب قیامت کے روز ان سب باتوں کا فیصلہ کر دے گا جن میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں ۔
سنیچر ( ہفتے ) کے دن ( کا احترام ) تو صرف ان لوگوں پر ضروری تھا جنہوں نے اس بارے میں اختلاف کیا تھا اوربلاشبہ تمہارا رب ان لوگوں کے درمیان قیامت کے دن ان تمام باتوں کا فیصلہ فرمادے گا جن میں یہ اختلاف کیا کرتے تھے ۔
سنیچر کے دن کے احکام تو ان لوگوں پر لازم کیے گئے تھے جنہوں نے اس کے بارے میں اختلاف کیا تھا ۔ ( ٥٢ ) اور یقین رکھو کہ تمہارا رب قیامت کے دن ان کے درمیان ان تمام باتوں کا فیصلہ کردے گا جن میں لوگ اختلاف کیا کرتے تھے ۔
بیشک ہفتے کے دن کی عظمت توصرف ان لوگوں کے ذمے ہی ضروری کی گئی تھی جنہوں نے اس میں اختلاف کیا تھاآپ کارب قیامت کے دن یقیناان باتوں کافیصلہ کردے گا جن میں یہ اختلاف کیا کرتے تھے
ہفتہ تو انھیں پر رکھا گیا تھا جو اس میں مختلف ہوگئے ( ف۲۸۱ ) اور بیشک تمہارا رب قیامت کے دن ان میں فیصلہ کردے گا جس بات میں اختلاف کرتے تھے ، ( ف۲۸۲ )
ہفتہ کا دن صرف انہی لوگوں پر مقرر کیا گیا تھا جنہوں نے اس میں اختلاف کیا ، اور بیشک آپ کا رب قیامت کے دن اُن کے درمیان اُن ( باتوں ) کا فیصلہ فرما دے گا جن میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے