तुम्हारा माबूद एक ही माबूद है मगर जो लोग आख़िरत पर ईमान नहीं रखते उनके दिल मुनकिर हैं और वे तकब्बुर करते हैं।
تمہارا معبودایک ہی معبود ہے،چنانچہ جولوگ آخرت پرایمان نہیں رکھتے ان کے دل ہی انکار کرنے والے ہیں اور وہ بہت تکبرکرنے والے ہیں۔
تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے ۔ پر جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ، ان کے دل منکر ہیں اور وہ گھمنڈ میں ہیں ۔
تمہارا الٰہ بس ایک ہی الٰہ ہے سو جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل منکر ہیں اور وہ بڑے مغرور ہیں ۔
تمہارا خدا بس ایک ہی خدا ہے ۔ مگر جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے ان کےدلوں میں انکار بس کر رہ گیا ہے اور وہ گھمنڈ میں پڑ گئے ہیں ۔ 20
تمہارا معبود تو ایک ہی معبود ہے ۔ پس جو لوگ آخرت پر ایمان نہیںرکھتے ان کے دل منکر ہیں اوروہ تکبر کرنے والے ہیں
تمہارا معبود تو بس ایک ہی خدا ہے ۔ لہذا جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ، ان کے دل میں انکار پیوست ہوگیا ہے ، اور وہ گھمنڈ میں مبتلا ہیں ۔
تم سب کامعبودبس ایک ہی ہے پھرجولوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے ، انکار ان کے دلوں میں رچ بس گیا ہےاور وہ اکڑبیٹھے ہیں
تمہارا معبود ایک معبود ہے ( ف۳۷ ) تو وہ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے ان کے دل منکر ہیں ( ف۳۸ ) اور وہ مغرور ہیں ( ف۳۹ )
تمہارا معبود ، معبودِ یکتا ہے ، پس جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل منکر ہیں اور وہ سرکش و متکبّر ہیں