Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ताकि उनके सामने उस चीज़ को खोल दे जिसमें वे इख़्तिलाफ़ कर रहे हैं और इनकार करने वाले लोग जान लें कि वे झूठे थे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

تاکہ وہ ان کے لئے واضح کردے جس میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے اور تاکہ جن لوگوں نے کفرکیا ہے وہ جان لیں کہ بلاشبہ وہی جھوٹے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

یہ اس لئے ہے کہ یہ جس چیز میں اختلاف کر رہے ہیں ، اس کو وہ اچھی طرح واضح کردے اور تاکہ جن لوگوں نے کفر کیا ہے ، وہ جان لیں کہ وہ جھوٹے تھے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( یہ دوبارہ اٹھانا اس لئے ضروری ہے ) تاکہ جن باتوں میں یہ لوگ اختلاف کرتے ہیں ان کے سامنے ان کی حقیقت کھول دے اور تاکہ کافروں کو معلوم ہو جائے کہ وہ جھوٹے تھے ۔

By Moudoodi

اور ایسا ہونا اس لیے ضروری ہے کہ اللہ ان کے سامنے اس حقیقت کو کھول دے جس کے بارے میں یہ اختلاف کر رہے ہیں ، اور منکرین حق کو معلوم ہو جائے کہ وہ جھوٹے تھے ۔ 35

By Mufti Naeem

۔ ( دوبارہ زندہ اس لیے کرے گا ) تاکہ جن باتوں میں وہ لوگ اختلاف کیا کرتے تھے انہیں ان کے سامنے واضح فرمادے اور تاکہ کافر لوگ یہ جان لیں کہ بلاشبہ وہ جھوٹے تھے

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( دوبارہ زندہ کرنے کا یہ وعدہ اللہ نے اس لیے کیا ہے ) تاکہ وہ لوگوں کے سامنے ان باتوں کو اچھی طرح واضح کردے جن میں وہ اختلاف کر رہے ہیں اور تاکہ کافر لوگ جان لیں کہ وہ جھوٹے تھے ۔

By Noor ul Amin

( یہ اسلئے ہے ) کہ اللہ ان پر وہ حقیقت واضح کردے جس میں یہ اختلاف کررہے ہیں اور اسلئے کہ کافرجان لیں کہ وہی جھوٹے تھے

By Kanzul Eman

اس لیے کہ انھیں صاف بتادے جس بات میں جھگڑتے تھے ( ف۸۱ ) اور اس لیے کہ کافر جان لیں کہ وہ جھوٹے تھے ( ف۸۲ )

By Tahir ul Qadri

۔ ( مُردوں کا اٹھایا جانا اس لئے ہے ) تاکہ ان کے لئے وہ ( حق ) بات واضح کر دے جس میں وہ لوگ اختلاف کرتے ہیں اور یہ کہ کافر لوگ جان لیں کہ حقیقت میں وہی جھوٹے ہیں