Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हमने उन्हें भेजा था दलाइल और किताबों के साथ, और हमने आप पर भी याद-दहानी उतारी; ताकि आप लागों पर उस चीज़ को वाज़ेह कर दें जो उनकी तरफ़ उतारी गई है और ताकि वे ग़ौर करें।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

واضح دلائل اور کتابوں کے ساتھ اورہم نے آپ پر ذکر اُتارا ہے تاکہ آپ لوگوں کے لیے اس کی وضاحت کردیں جو ان کی جانب نازل کیا گیا ہے اور تاکہ وہ غوروفکرکریں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے تم پر بھی یاد دہانی اتاری تاکہ تم لوگوں پر اس چیز کو اچھی طرح واضح کردو جو ان کی طرف اتاری گئی ہے اور تاکہ وہ غور کریں ۔

By Hussain Najfi

اور ہم نے آپ پر الذکر ( قرآن مجید ) اس لئے نازل کیا ہے کہ آپ لوگوں کے لئے ( وہ معارف و احکام ) کھول کر بیان کریں جو ان کی طرف نازل کئے گئے ہیں تاکہ وہ غور و فکر کریں ۔

By Moudoodi

پچھلے رسولوں کو بھی ہم نے روشن نشانیاں اور کتابیں دے کر بھیجا تھا ، اور اب یہ ذکر تم پر نازل کیا ہے تا کہ تم لوگوں کے سامنے اس تعلیم کی تشریح و توضیح کرتے جاؤ جو ان کے لیے اتاری گئی ہے 40 ، اور تاکہ لوگ ﴿خود بھی﴾ غور و فکر کریں ۔

By Mufti Naeem

اورہم نے آپ ( ﷺ ) پریہ قرآن اس لیے نازل کیا تا کہ آپ ( ﷺ ) لوگوں کی طرف جو کچھ نازل کیاگیا ہے اسے واضح فرمادیں اور تا کہ وہ لوگ خود ( بھی ) غوروفکر کریں

By Mufti Taqi Usmani

ان پیغمبروں کو روشن دلائل اور آسمانی کتابیں دے کر بھیجا گیا تھا ۔ اور ( اے پیغمبر ) ہم نے تم پر بھی یہ قرآن اس لیے نازل کیا ہے تاکہ تم لوگوں کے سامنے ان باتوں کی واضح تشریح کر دو جو ان کے لیے اتاری گئی ہیں اور تاکہ وہ غوروفکر سے کام لیں ۔

By Noor ul Amin

( انہیں ہم نے ) واضح دلائل اور کتابیں ( دے کربھیجا ) او ر آپ کی طرف یہ ذکر ( قرآن ) اسلئے نازل کیا تاکہ آپ لوگوں کو واضح طورپر بتادیں جو ان کی طرف نازل کیا گیا تاکہ وہ غوروفکر کریں

By Kanzul Eman

روشن دلیلیں اور کتابیں لے کر ( ف۹۱ ) اور اے محبوب ہم نے تمہاری ہی طرف یہ یادگار اتاری ( ف۹۲ ) کہ تم لوگوں سے بیان کردو جو ( ف۹۳ ) ان کی طرف اترا اور کہیں وہ دھیان کریں ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( انہیں بھی ) واضح دلائل اور کتابوں کے ساتھ ( بھیجا تھا ) ، اور ( اے نبیِ مکرّم! ) ہم نے آپ کی طرف ذکرِ عظیم ( قرآن ) نازل فرمایا ہے تاکہ آپ لوگوں کے لئے وہ ( پیغام اور احکام ) خوب واضح کر دیں جو ان کی طرف اتارے گئے ہیں اور تاکہ وہ غور و فکر کریں