Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या वे लोग जो बुरी तदबीरें कर रहे हैं वे इस बात से बेफ़िक्र हैं कि अल्लाह उनको ज़मीन में धंसा दे या उन पर अज़ाब वहाँ से आए जहाँ से उनको गुमान भी न हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

توکیاوہ لوگ جنہوں نے بُری تدبیریں کیں بالکل ہی بے خوف ہیں کہ اﷲ تعالیٰ انہیں زمین میں دھنسادے ؟یاان پر عذاب وہاں سے آ جائے جہاں سے وہ سوچتے ہی نہ ہوں

By Amin Ahsan Islahi

کیا وہ لوگ جو بری بری چالیں چل رہے ہیں ، اس بات سے نچنت ہیں کہ اللہ ان کے سمیت زمین کو دھنسا دے یا ان پر عذاب وہاں سے آدھمکے ، جہاں سے ان کو گمان بھی نہ ہو؟

By Hussain Najfi

کیا وہ لوگ جو ( پیغمبر ( ص ) کے خلاف ) بری تدبیریں اور ترکیبیں کر رہے ہیں وہ اس بات سے مطمئن ہوگئے ہیں کہ اللہ انہیں زمین میں دھنسا دے یا ان پر ایسے موقع سے عذاب آجائے جہاں سے انہیں وہم و گمان بھی نہ ہو؟

By Moudoodi

پھر کیا وہ لوگ جو ﴿دعوت پیغمبر کے مخالف ہیں﴾ بدتر سے بدتر چالیں چل رہے ہیں اس بات سے بالکل ہی بے خوف ہو گئے ہیں کہ اللہ ان کو زمین میں دھنسا دے ، یا ایسے گوشے سے ان پر عذاب لے آئے جدھر سے اس کے آنے کا ان کو وہم و گمان تک نہ ہو ،

By Mufti Naeem

تو کیا جو لوگ ( اسلام اور پیغمبراسلام کے خلاف ) بُرے بُرے منصوبے بناتے ہیں اس بات سے مطمئن ہیں کہ ( کہیں ) اللہ ( تعالیٰ ) انہیں زمین میں دھنسا دے یا ( اس طرح ) ان پر عذاب آجائے کہ انہیں ( اس طرح کے عذاب کا ) وہم وگمان ہی نہ ہو

By Mufti Taqi Usmani

تو کیا وہ لوگ جو برے برے منصوبے بنا رہے ہیں اس بات سے بالکل بے خوف ہوگئے ہیں کہ اللہ انہیں زمین میں دھنسا دے ، یا ان پر عذاب ایسی جگہ سے آپڑے کہ انہیں احساس تک نہ ہو؟

By Noor ul Amin

جو لوگ بری چالیں چل رہے ہیں کیا وہ بے خوف ہوگئے ہیں کہ اللہ انہیں زمین میں دھنسادے یاایسی جگہ سے ان پر عذاب بھیجے جہاں سے انہیں وہم وگمان بھی نہ ہو

By Kanzul Eman

تو کیا جو لوگ بڑے مکر کرتے ہیں ( ف۹٤ ) اس سے نہیں ڈرتے کہ اللہ انھیں زمین میں دھنسادے ( ف۹۵ ) یا انھیں وہاں سے عذاب آئے جہاں سے انھیں خبر نہ ہو ، ( ف۹٦ )

By Tahir ul Qadri

کیا وہ بُرے مکر و فریب کرنے والے لوگ اس بات سے بے خوف ہو گئے ہیں کہ اللہ انہیں زمین میں دھنسا دے یا ( کسی ) ایسی جگہ سے ان پر عذاب بھیج دے جس کا انہیں کوئی خیال بھی نہ ہو