Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अल्लाह ही को सज्दा करती हैं जितनी चीज़ें चलने वाली हैं आसमानों में और ज़मीन में और फ़रिश्ते भी और वे तकब्बुर नहीं करते।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراللہ تعالیٰ ہی کے لیے سجدہ کرتاہے جوآسمانوں میں ہے اور جوزمین میں ہے،کوئی چلنے والا جانور ہو یا فرشتے ،اوروہ تکبرنہیں کرتے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں جتنے آسمانوں اور زمین میں جاندار ہیں اور فرشتے بھی ، وہ سرتابی نہیں کرتے!

By Hussain Najfi

اور جو ( جاندار ) چیزیں آسمانوں میں ہیں اور زمین میں جتنے جانور ہیں اور فرشتے سب اللہ کے لئے سربسجود ہیں اور وہ سرکشی نہیں کرتے ۔

By Moudoodi

زمین اور آسمانوں میں جس قدر جان دار مخلوقات ہیں اور جتنے ملائکہ ہیں سب اللہ کے آگے سر بسجود ہیں ۔ 42 وہ ہرگز سرکشی نہیں کرتے ،

By Mufti Naeem

اورجوکچھ آسمانوں میں ہے اور جتنے جاندار زمین میں ہیں اور فرشتے بھی اللہ ( تعالیٰ ) ہی کو سجدہ کرتے ہیںاور وہ تکبر نہیں کرتے

By Mufti Taqi Usmani

اور آسمانوں اور زمین میں جتنے جاندار ہیں وہ اور سارے فرشتے اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں اور وہ ذرا تکبر نہیں کرتے ۔

By Noor ul Amin

آسمانوں اور زمین میں جتنی جاندارمخلوق ہے اور فرشتے بھی ، سب اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں اور کبھی تکبرنہیں کرتے

By Kanzul Eman

اور اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں جو کچھ آسمانوں میں ہیں اور جو کچھ زمین میں چلنے والا ہے ( ف۱۰۳ ) اور فرشتے اور وہ غرور نہیں کرتے ،

By Tahir ul Qadri

اور جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے جملہ جاندار اور فرشتے ، اللہ ( ہی ) کو سجدہ کرتے ہیں اور وہ ( ذرا بھی ) غرور و تکبر نہیں کرتے