Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और उसी का है जो कुछ आसमानों और ज़मीन में है, और उसी की इताअत है हमेशा, तो क्या तुम अल्लाह के सिवा औरों से डरते हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراُسی کاہے جوبھی آسمانوں اور زمین میں ہے عبادت ہمیشہ اسی کے لیے ہے ،کیاپھر غیراﷲسے تم ڈرتے ہو؟

By Amin Ahsan Islahi

اور اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور اسی کی اطاعت ہمیشہ لازم ہے ، تو کیا تم غیر اللہ سے ڈرتے ہو؟

By Hussain Najfi

اور اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اسی کا دین دائمی اور واجب الاطاعت ہے تو کیا تم اللہ کے سوا غیروں سے ڈرتے ہو؟

By Moudoodi

اسی کا ہے وہ سب کچھ جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے ، اور خالصا اسی کا دین ﴿ساری کائنات میں﴾ چل رہا ہے ۔ 44 پھر کیا اللہ کو چھوڑ کر تم کسی اور سے تقوٰی کرو گے؟ 45

By Mufti Naeem

اورجو کچھ آسمانوں اورزمین میںہے ( سب کاسب ) اسی کاہ ے اورہمیشہ کے لیے اسی کی اطاعت سب پر ضروری ہے تو کیا تم لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کے علاوہ کسی اور سے ڈرتے ہو ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اسی کا ہے ، اور اسی کی اطاعت ہرحال میں لازم ہے ۔ کیا پھر بھی تم اللہ کے سوا اوروں سے ڈرتے ہو؟

By Noor ul Amin

آسمانوں اور زمین میںجو کچھ ہے سب اسی کا ہے اور اسی کی عبادت دائمی ہے پھر کیا تم اللہ کے علاوہ دوسروں سے ڈرتے ہو؟

By Kanzul Eman

اور اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور اسی کی فرمانبرداری لازم ہے ، تو اللہ کے سوا کسی دوسرے سے ڈرو گے ، ( ف۱۰۷ )

By Tahir ul Qadri

اور جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ( سب ) اسی کا ہے اور ( سب کے لئے ) اسی کی فرمانبرداری واجب ہے ۔ تو کیا تم غیر اَز خدا ( کسی ) سے ڈرتے ہو