और वे अल्लाह के लिए बेटियाँ ठहराते हैं (हालाँकि) वह इससे पाक है, और अपने लिए वह जो दिल चाहता है।
اور وہ اﷲ تعالیٰ کے لیے بیٹیاں قرار دیتے ہیں، پاک ہے اس کی ذات!اوران کے لیے وہی ہیں جووہ چاہتے ہیں۔
اور وہ اللہ کیلئے بیٹیاں ٹھہراتے ہیں ۔ وہ ان چیزوں سے پاک ہے! اور ان کیلئے ہے جو وہ چاہیں ۔
اور یہ اللہ کے لئے لڑکیاں قرار دیتے ہیں پاک ہے اس کی ذات اور خود ان کے لئے وہ ہے جس کے یہ خواہشمند ہیں ۔
یہ خدا کے لیے بیٹیاں تجویز کرتے ہیں ۔ 50 سبحان اللہ! اور ان کے لیے وہ جو یہ خود چاہیں؟ 51
اور ( مشرکین ) اللہ ( تعالیٰ ) کے لیے بیٹیاں بتلاتے ہیںاللہ ( تعالیٰ ) پاک ہیں اور خود اپنے لیے وہ جو خود چاہیں ( بیٹے )
اور اللہ کے لیے تو انہوں نے بیٹیاں گھڑ رکھی ہیں ۔ سبحان اللہ ! اور خود اپنے لیے وہ ( بیٹے چاہتے ہیں ) جو اپنی خواہش کے مطابق ہوں ( ٢٥ )
اور وہ ( فرشتوں کو ) اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے لئے بیٹیاں ثابت کرتے ہیں اس کی ذات اس سے پاک ہے ، اور اپنے لئے وہ چیز ( یعنی کہ بیٹے جس کی ) وہ خواہش کرتے ہیں
اور اللہ کے لیے بیٹیاں ٹھہراتے ہیں ( ف۱۱٦ ) پاکی ہے اس کو ( ف۱۱۷ ) اور اپنے لیے جو اپنا جی چاہتا ہے ، ( ف۱۱۸ )
اور یہ ( کفار و مشرکین ) اللہ کے لئے بیٹیاں مقرر کرتے ہیں وہ ( اس سے ) پاک ہے اور اپنے لئے وہ کچھ ( یعنی بیٹے ) جن کی وہ خواہش کرتے ہیں