और जब उनमें से किसी को बेटी की ख़ुश-ख़बरी दी जाए तो उसका चेहरा सियाह पड़ जाता है और वह जी ही जी में कुढ़ता है।
اور جب ان میں سے کسی کوبیٹی کی خوشخبری سُنائی جاتی ہے تواس کاچہرہ سیاہ ہو جاتا ہے اوروہ غم سے بھرا ہوتاہے۔
اور جب ان میں سے کسی کو بیٹی کی خوشخبری سنائی جاتی ہے تو اس کا چہرہ سیاہ پڑ جاتا ہے اور وہ گھٹا گھٹا رہتا ہے ۔
اور جب ان میں سے کسی کو بیٹی کے پیدا ہونے کی اطلاع دی جاتی ہے تو اس کا چہرہ سیاہ پڑ جاتا ہے اور وہ رنج و غم سے بھر جاتا ہے ۔
جب ان میں سے کسی کو بیٹی کے پیدا ہونے کی خوشخبری دی جاتی ہے تو اس کے چہرے پر کلونس چھا جاتی ہے اور وہ بس خون کا سا گھونٹ پی کر رہ جاتا ہے ۔
اورجب بیٹی کی ( پیدائش کی ) خبر ان میں سے کسی کودی جاتی ہے تو ان کاچہرہ کالا پڑجاتا ہے اور وہ اندر ہی اندر کڑھتا رہتا ہے
اور جب ان میں سے کسی کو بیٹی کی ( پیدائش ) کی خوشخبری دی جاتی ہے تو اس کا چہرہ سیاہ پڑجاتا ہے ، اور وہ دل ہی دل میں کڑھتا رہتا ہے ۔
ان میں سے جب کسی کو لڑکی ہونے کی خبرملتی ہے تواس کاچہرہ سیاہ پڑ جاتا ہے اور وہ غم سے بھرجاتا ہے
اور جب ان میں کسی کو بیٹی ہونے کی خوشخبری دی جاتی ہے تو دن بھر اس کا منہ ( ف۱۱۹ ) کالا رہتا ہے اور وہ غصہ کھاتا ہے
اور جب ان میں سے کسی کو لڑکی ( کی پیدائش ) کی خبر سنائی جاتی ہے تو اس کا چہرہ سیاہ ہو جاتا ہے اور وہ غصہ سے بھر جاتا ہے