Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और उनमें तुम्हारे लिए रौनक़ है जबकि शाम के वक़्त उनको लाते हो और जब सुबह के वक़्त छोड़ते हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوران میں تمہارے لیے جمال ہے جب شام کے وقت تم چراکرلاتے ہواورجب صبح کے وقت تم انہیں چرانے لے جاتے ہو۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ان کے اندر تمہارے لئے ایک شان بھی ہے ، جبکہ تم ان کو شام کو گھر واپس لاتے ہو اور جس وقت کہ ان کو چرنے کو چھوڑتے ہو ۔

By Hussain Najfi

اور ان ( چوپاؤں ) میں تمہارے لئے زیب و زینت بھی ہے جب شام کو واپس لاتے ہو اور صبح جب ( چراگاہ کی طرف ) لے جاتے ہو ( اس وقت ان کا منظر کیسا خوش آئند ہوتا ہے ) ۔

By Moudoodi

ان میں تمہارے لیے جمال ہے جبکہ صبح تم انہیں چرنے کے لیے بھیجتے ہو اور جبکہ شام انہیں واپس لاتے ہو ۔

By Mufti Naeem

اور ان جانوروں میںتمہارے لیے خوشنما منظر ہے جب تم انہیں شام کے وقت واپس گھر لاتے ہو اورصبح کے وقت چَرانے کے لیے لے جاتے ہو

By Mufti Taqi Usmani

اور جب تم انہیں شام کے وقت گھر واپس لاتے ہو ، اور جب انہیں صبح کو چرانے لے جاتے ہو تو ان میں تمہارے لیے ایک خوشنما منظر بھی ہے ۔

By Noor ul Amin

نیز جب انہیں شام کو اور صبح چرانے لاتے اور لے جاتے ہوتو اس میں تمہارے لئے زینت وجمال کاسامان بھی ہے

By Kanzul Eman

اور تمہارا ان میں تجمل ہے جب انھیں شام کو واپس لاتے ہو اور جب چرنے کو چھوڑتے ہو ،

By Tahir ul Qadri

اور ان میں تمہارے لئے رونق ( اور دل کشی بھی ) ہے جب تم شام کو چراگاہ سے ( واپس ) لاتے ہو اور جب تم صبح کو ( چرانے کے لئے ) لے جاتے ہو