और जब ज़ालिम लोग अज़ाब को देखेंगे तो वह अज़ाब न उनसे हल्का किया जाएगा और न उन्हें मोहलत दी जाएगी।
اور جب وہ لوگ عذاب دیکھیں گے جنہوں نے ظلم کیاتوان سے ہلکا نہیں کیاجائے گااورنہ وہ کوئی مہلت دیے جائیں گے۔
اور جب وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا ہوگا ، عذاب کو دیکھ لیں گے تو پھر نہ وہ ان سے ہلکا ہی کیا جائے گا اور نہ انہیں مہلت ہی دی جائے گی ۔
اور جب ظالم لوگ ( ایک بار ) عذاب کو دیکھ لیں گے تو پھر نہ ان کے عذاب میں کوئی تخفیف کی جائے گی اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی ۔
ظالم لوگ جب ایک دفعہ عذاب دیکھ لیں گے تو اس کے بعد نہ ان کے عذاب میں کوئی تخفیف کی جائے گی اور نہ انہیں ایک لمحہ بھر کی مہلت دی جائے گی ۔
اور جب ( یہ ) ظالم عذاب کو دیکھ لیں گے تو پھر ( وہ عذاب ) نہ ان پر ہلکا کیا جائے گا اور نہ ہی وہ مہلت دیے جائیں گے
اور جب یہ ظالم عذاب کو آنکھوں سے دیکھ لیں گے تو نہ ان سے اس عذاب کو ہلکا کیا جائے گا ، اور نہ ان کو مہلت دی جائے گی ۔
اور جب ظالم لوگ عذاب دیکھ لیں گے توپھران کاعذاب ہلکانہیں کیا جائے گا ، نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی
اور ظلم کرنے والے ( ف۱۹٤ ) جب عذاب دیکھیں گے اسی وقت سے نہ وہ ان پر سے ہلکا ہو نہ انھیں مہلت ملے ،
اور جب ظالم لوگ عذاب دیکھ لیں گے تو نہ ان سے ( اس عذاب کی ) تخفیف کی جائے گی اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی