Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

पाक है वह अल्लाह जो अपने बंदे को रात ही रात में मस्जिदे-हराम से मस्जिदे-अक़सा तक ले गया जिसके पास हमने बरकत दे रखी है; इसलिए कि हम उसे अपनी क़ुदरत के बअज़ नमूने दिखाएं, यक़ीनन अल्लाह ही ख़ूब सुनने वाला, देखने वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پاک ہے وہ (اللہ)جو اپنے بندے کوایک رات مسجدِحرام سے دورکی اس مسجد تک لے گیا جس کے ماحول کوہم نے برکت دی ہے تاکہ ہم اُسے اپنی کچھ نشانیاں دکھائیں، بلاشبہ وہ سب کچھ سننے والا،سب کچھ دیکھنے والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندے کو لے گئی ایک شب ، مسجد حرام سے اس دور والی مسجد تک ، جس کے ارد گرد کو ہم نے برکت بخشی ، تاکہ ہم اس کو اپنی کچھ نشانیاں دکھائیں ۔ بیشک سننے والا ، دیکھنے والا وہی ہے ۔

By Hussain Najfi

پاک ہے وہ ( خدا ) جو اپنے بندہ ( خاص ) کو رات کے ایک حصہ میں مسجد الحرام سے اس مسجدِ اقصیٰ تک لے گیا جس کے گرد و پیش ہم نے برکت دی ہے تاکہ ہم انہیں اپنی ( قدرت کی ) کچھ نشانیاں دکھائیں بے شک وہ بڑا سننے والا ، بڑا دیکھنے والا ہے ۔

By Moudoodi

پاک ہے وہ جو لے گیا ایک رات اپنے بندے کو مسجد حرام سے دور کی اس مسجد تک جس کے ماحول کو اس نے برکت دی ہے ، تاکہ اسے اپنی کچھ نشانیوں کا مشاہدہ کرائے ۔ حقیقت 1 میں وہی ہے سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ۔

By Mufti Naeem

۔ ( ہر کمی بیشی اور نقص سے ) پاک ہے اللہ ( تعالیٰ ) جو اپنے بندے ( محمد ﷺ ) کو رات ( کے بہت کم وقت ) میں مسجدِ حرام سے مسجدِ اقصیٰ تک لے گیا جس کے چاروں طرف کی جگہ کو ہم نے بابرکت بنایا ہے تاکہ ہم انہیں اپنی کچھ نشانیاں دکھائیں ، بیشک وہ ( اللہ تعالیٰ ) تمام باتیں سننے والے اور ہر چیز دیکھنے والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندے کو راتوں رات مسجد حرام سے مسجد اقصی تک لے گئی جس کے ماحول پر ہم نے برکتیں نازل کی ہیں ، تاکہ ہم انہیں اپنی کچھ نشانیاں دکھائیں ۔ ( ١ ) بیشک وہ ہر بات سننے والی ، ہر چیز دیکھنے والی ذات ہے ۔

By Noor ul Amin

پاک ہے وہ ذات جس نے رات ہی رات میں اپنے بندے کو مسجدحرام سے لے کر مسجد اقصی تک سیرکرائی جس کے ماحول کو ہم نے برکت دے رکھی ہے تاکہ ہم اپنے بندوں کو بعض نشانیاں دکھائیں بلاشبہ وہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے

By Kanzul Eman

پاکی ہے اسے ( ف۲ ) جو اپنے بندے ( ف۳ ) کو ، راتوں رات لے گیا ( ف٤ ) مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک ( ف۵ ) جس کے گرداگرد ہم نے برکت رکھی ( ف٦ ) کہ ہم اسے اپنی عظیم نشانیاں دکھائیں ، بیشک وہ سنتا دیکھتا ہے ،

By Tahir ul Qadri

وہ ذات ( ہر نقص اور کمزوری سے ) پاک ہے جو رات کے تھوڑے سے حصہ میں اپنے ( محبوب اور مقرّب ) بندے کو مسجدِ حرام سے ( اس ) مسجدِ اقصٰی تک لے گئی جس کے گرد و نواح کو ہم نے بابرکت بنا دیا ہے تاکہ ہم اس ( بندۂ کامل ) کو اپنی نشانیاں دکھائیں ، بیشک وہی خوب سننے والا خوب دیکھنے والا ہے