और वे रोते हुए ठोड़ियों के बल गिर जाते हैं और वह (क़ुरआन) उन की विनम्रता को और बढ़ा देता है
اوروہ ٹھوڑیوں کے بل روتے ہوئے گرجاتے ہیں اورقرآن انہیں خشوع میں زیادہ کردیتاہے۔
اور وہ ٹھوڑیوں کے بل ، روتے ہوئے گرتے ہیں اور یہ ان کے خشوع میں اضافہ کرتا ہے ۔
اور وہ روتے ہوئے منہ کے بل گر پڑتے ہیں ۔ اور یہ ( قرآن ) ان کے خشوع و خضوع میں اضافہ کر دیتا ہے ۔
اور وہ منہ کے بل روتے ہوئے گر جاتے ہیں اور اسے سن کو ان کا خشوع اور بڑھ جاتا ہے ۔ 122 السجدة ٤
اور وہ ٹھوڑیوں کے بل گریہ وزاری کرتے ( روتے ) ہوئے گر پڑتے ہیں اور یہ ( قرآن ) ان کی عاجزی ( خشوع و خضوع ) کو اور بڑھادیتا ہے
اور وہ روتے ہوئے ٹھوڑیوں کے بل گرجاتے ہیں اور یہ ( قرآن ) ان کے دلوں کی عاجزی کو اور بڑھا دیتا ہے ۔ ( ٥٥ )
اور وہ ٹھوڑیوں کے بل روتے ہوئے گرپڑتے ہیں اور یہ قرآن ان کی عاجزی اور انکساری کو اور بڑھادیتا ہے
اور تھوڑی کے بل گرتے ہیں ( ف۲۲۸ ) روتے ہوئے اور یہ قرآن ان کے دل کا جھکنا بڑھاتا ہے ، ( ف۲۲۹ ) ( السجدة ) ٤
اور ٹھوڑیوں کے بل گریہ و زاری کرتے ہوئے گر جاتے ہیں ، اور یہ ( قرآن ) ان کے خشوع و خضوع میں مزید اضافہ کرتا چلا جاتا ہے