Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हम हर एक को आपके रब की बख़्शिश में से पहुँचाते हैं, उनको भी और इनको भी, और आपके रब की बख़्शिश किसी के ऊपर बंद नहीं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اُن کو بھی اور ان کو بھی ہم آپ کے رب کی عطا سے مدددیتے ہیں اورآپ کے رب کی عطا کوکبھی روکا نہیں گیا ۔

By Amin Ahsan Islahi

ہم تیرے پروردگار کی بخشش سے ہر ایک کی مدد کرتے ہیں ، ان کی بھی اور ان کی بھی اور تیرے رب کی بخشش کسی پر بند نہیں ۔

By Hussain Najfi

ہم ہر ایک کی امداد کرتے ہیں اِن کی بھی اور اُن کی بھی آپ کے پروردگار کی عطا و بخشش سے اور آپ کے پروردگار کی عطا کسی پر بند نہیں ہے ۔

By Moudoodi

ان کو بھی اور ان کو بھی ، دونوں فریقوں کو ہم ﴿دنیا میں﴾ سامان زیست دیے جارہے ہیں ، یہ تیرے رب کا عطیہ ہے ، اور تیرے رب کی عطا کو روکنے والا کوئی نہیں ہے ۔ 22

By Mufti Naeem

ہم ان لوگوں اور ان لوگوں تمام کی آپ کے رب کی بخشش میں سے ( دنیا میں ) مدد کرتے ہیں اور آپ کے رب کی بخشش ( دنیا میں ) کسی پر ( بھی ) بند نہیں ہے

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) جہاں تک ( دنیا میں ) تمہارے رب کی عطا کا تعلق ہے ہم ان کو بھی اس سے نوازتے ہیں ، اور ان کو بھی ( ١٠ ) اور ( دنیا میں ) تمہارے رب کی عطا کسی کے لیے بند نہیں ہے ۔

By Noor ul Amin

( اے نبی ) ہم ہر طرح کے لوگوں کی مدد کرتے ہیں یہ ہوں یاوہ ہوں اور یہ آپ کے رب کا عطیہ ہے اور آپ کے رب کی بخشش رکی ہوئی نہیں ہے

By Kanzul Eman

ہم سب کو مدد دیتے ہیں ان کو بھی ( ف۵۳ ) اور ان کو بھی ، تمہارے رب کی عطا سے ( ف۵۵ ) اور تمہارے رب کی عطا پر روک نہیں ، ( ف۵٦ )

By Tahir ul Qadri

ہم ہر ایک کی مدد کرتے ہیں ان ( طالبانِ دنیا ) کی بھی اور ان ( طالبانِ آخرت ) کی بھی ( اے حبیبِ مکرّم! یہ سب کچھ ) آپ کے رب کی عطا سے ہے ، اور آپ کے رب کی عطا ( کسی کے لئے ) ممنوع اور بند نہیں ہے