देखिए हमने उनके एक को दूसरे पर किस तरह फ़ौक़ियत दी है, और यक़ीनन आख़िरत और भी ज़्यादा बड़ी है दर्जे के ऐतबार से और फ़ज़ीलत के ऐतबार से।
دیکھو کیسے ہم نے ان میں سے بعض کوبعض پر فضیلت دی ہے؟اوریقیناآخرت درجات کے اعتبار سے بہت بڑی اورفضیلت کے اعتبار سے بھی بہت بڑی ہے ۔
دیکھو! ہم نے ان کے ایک کو دوسرے پر کس طرح فضیلت دے رکھی ہے اور آخرت درجات اور فضیلت کے اعتبار سے کہیں بڑھ کر ہے ۔
۔ ( دیکھو ) ہم نے ( یہاں ) کس طرح بعض لوگوں کو بعض پر فضیلت دی ہے اور آخرت تو درجات کے اعتبار سے بہت بڑی ہے اور فضیلت کے لحاظ سے بھی بہت بڑی ہے ۔
مگر دیکھ لو ، دنیا ہی میں ہم نے ایک گروہ کو دوسرے پر کیسی فضیلت دے رکھی ہے ، اور آخرت میں اس کے درجے اور بھی زیادہ ہوں گے ، اور اس کی فضیلت اور بھی زیادہ بڑھ چڑھ کر ہوگی ۔ 23
دیکھو! ہم نے بعض پر بعض کو کیسی فضیلت عطا فرما رکھی ہے ، اور بالتحقیق آخرت درجات کے اعتبار سے بھی سب سے بڑی ہے اور فضیلت کے اعتبار سے بھی سب سے بڑھ کر ہے
دیکھو ہم نے کس طرح ان میں سے ایک کو دوسرے پر فضیلت دے رکھی ہے ۔ ( ١١ ) اور یقین رکھو کہ آخرت درجات کے اعتبار سے بہت بڑٰی ہے ، اور فضیلت کے اعتبار سے بھی کہیں زیادہ ہے ۔
دیکھو!ہم نے ایک کو دوسرے پر فضیلت دی ہے اور آخرت کے درجات اور فضیلت اور بھی بڑھ کرہے
دیکھو ہم نے ان میں ایک کو ایک پر کیسی بڑائی دی ( ف۵۷ ) اور بیشک آخرت درجوں میں سب سے بڑی اور فضل میں سب سے اعلیٰ ہے ،
دیکھئے ہم نے ان میں سے بعض کو بعض پر کس طرح فضیلت دے رکھی ہے ، اور یقینًا آخرت ( دنیا کے مقابلہ میں ) درجات کے لحاظ سے ( بھی ) بہت بڑی ہے اور فضیلت کے لحاظ سے ( بھی ) بہت بڑی ہے