Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उसी की पाकी बयान करते हैं सातों आसमान और ज़मीन और जो उनमें हैं, और कोई चीज़ ऐसी नहीं जो तारीफ़ के साथ उसकी पाकी बयान न करती हो मगर तुम उनकी तस्बीह को नहीं समझते, बेशक वह बुर्दबार है, बख़्शने वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

ساتوںآسمان اورزمین اورجوان میں ہیں سب اس کی تسبیح کرتے ہیں اور کوئی چیز نہیں مگر اس کی حمدکے ساتھ تسبیح کرتی ہے لیکن تم ان کی تسبیح نہیں سمجھتے یقیناوہ ہمیشہ سے بے حد بردبار، نہایت بخشنے والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

ساتوں آسمان اور زمین اور جو ان میں ہیں ، سب اسی کی تسبیح کرتے ہیں اور کوئی چیز بھی ایسی نہیں ہے ، جو اس کی حمد کے ساتھ ، اس کی تسبیح نہ کرتی ہو ، لیکن تم ان کی تسبیح نہیں سمجھتے ۔ بیشک وہ بڑا ہی حلم والا اور بخشنے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

ساتوں آسمان اور زمین اور جو کوئی بھی ان میں موجود ہیں اس کی تسبیح کرتے ہیں اور کوئی بھی چیز ایسی نہیں ہے جو حمد کے ساتھ اس کی تسبیح نہ کرتی ہو ۔ لیکن تم ان کی تسبیح کو سمجھتے نہیں ہو بے شک وہ بڑا بردبار ، بڑا بخشنے والا ہے ۔

By Moudoodi

اس کی پاکی تو ساتوں آسمان اور زمین اور وہ ساری چیزیں بیان کر رہی ہیں جو آسمان و زمین میں ہیں ۔ 48 کوئی چیز ایسی نہیں جو اس کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح نہ کر رہی ہو 49 ، مگر تم ان کی تسبیح سمجھتے نہیں ہو ۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ بڑا ہی بردبار اور درگزر کرنے والا ہے ۔ 50

By Mufti Naeem

اسی کی تسبیح پڑھتے ہیں ساتوں آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ، اور کوئی چیز ایسی نہیں ہے جو اللہ ( تعالیٰ ) کی تعریف کے ساتھ اس کی تسبیح نہ پڑھتی ہو لیکن تم لوگ ان کی تسبیح کو سمجھتے نہیں ہو ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) نہایت ہی بردبار اور بہت ہی مغفرت فرمانے والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

ساتوں آسمان اور زمین اور ان کی ساری مخلوقات اس کی پاکی بیان کرتی ہیں ، اور کوئی چیز ایسی نہیں ہے جو اس کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح نہ کر رہی ہو ، لیکن تم لوگ ان کی تسبیح کو سمجھتے نہیں ہو ۔ ( ٢٥ ) حقیقت یہ ہے کہ وہ بڑا بردبار ، بہت معاف کرنے والا ہے ۔

By Noor ul Amin

ساتوں آسمانوں اور زمین میںجو کچھ ان میں ہے سب اس کی تسبیح کرتے ہیں بلکہ کوئی چیز ایسی نہیں جو اس کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح نہ کررہی ہولیکن تم ان کی تسبیح کو سمجھتے نہیں وہ بڑا بردبار اور معاف کرنے والا ہے

By Kanzul Eman

اس کی پاکی بولتے ہیں ساتوں آسمان اور زمین اور جو کوئی ان میں ہیں ( ف۹٤ ) اور کوئی چیز نہیں ( ف۹۵ ) جو اسے سراہتی ہوتی اس کی پاکی نہ بولے ( ف۹٦ ) ہاں تم ان کی تسبیح نہیں سمجھتے ( ف۹۷ ) بیشک وہ حلم والا بخشنے والا ہے ( ف۹۸ )

By Tahir ul Qadri

ساتوں آسمان اور زمین اور وہ سارے موجودات جو ان میں ہیں اﷲ کی تسبیح کرتے رہتے ہیں ، اور ( جملہ کائنات میں ) کوئی بھی چیز ایسی نہیں جو اس کی حمد کے ساتھ تسبیح نہ کرتی ہو لیکن تم ان کی تسبیح ( کی کیفیت ) کو سمجھ نہیں سکتے ، بیشک وہ بڑا بُردبار بڑا بخشنے والا ہے