Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हम जानते हैं कि जब वे आपकी तरफ़ कान लगाते हैं तो वे किस लिए सुनते हैं और जबकि वे आपस में कानाफूसी करते हैं ये ज़ालिम लोग कहते हैं कि तुम लोग बस एक जादू किए हुए इंसान के पीछे चल रहे हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

ہم خوب جاننے والے ہیں اس نیت کوجس کے ساتھ وہ اسے غورسے سنتے ہیں،جب وہ آپ کی طرف کان لگاتے ہیں اورجب وہ سرگوشیاں کرتے ہیں،جب ظالم کہتے ہیں کہ تم نہیں پیچھے چلتے مگرایک آدمی کے جس پر جادو کیاگیا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم خوب جانتے ہیں کہ جب یہ لوگ تمہاری طرف کان لگاتے ہیں تو کس غرض سے کان لگاتے ہیں اور جب یہ آپس میں سرگوشیاں کرتے ہیں ، جبکہ یہ ظالم کہتے ہیں کہ تم لوگ تو بس ایک سحر زدہ شخص کے پیچھے چل پڑے ہو ۔

By Hussain Najfi

ہم خوب جانتے ہیں کہ وہ غور سے کیا سنتے ہیں؟ جب یہ آپ کی طرف کان لگاتے ہیں اور ( ہم خوب جانتے ہیں ) جب یہ ظالم سرگوشیاں کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ تم تو ایک سحر زدہ آدمی کی پیروی کر رہے ہو ۔

By Moudoodi

ہمیں معلوم ہے کہ جب وہ کان لگا کر تمہاری بات سنتے ہیں تو دراصل کیا سنتے ہیں ، اور جب بیٹھ کر باہم سرگوشیاں کرتے ہیں تو کیا کہتے ہیں ۔ یہ ظالم آپس میں کہتے ہیں کہ یہ تو ایک سحر زدہ آدمی ہے جس کے پیچھے تم لوگ جا رہے ہو 53 ۔ ۔ ۔ ۔

By Mufti Naeem

جب یہ آپ کی طرف ( سننے کے لیے ) کان لگاتے ہیں تو ہمیں خوب معلوم ہے کہ یہ کس لیے سنتے ہیں اور ( ہم خوب اچھی طرح جانتے ہیں ) جب یہ آپس میں چپکے چپکے باتیں کرتے ہیں جب یہ ظالم ( مسلمانوں ) سے یوں کہتے ہیں کہ تم لوگ تو صرف ایک جادو زدہ آدمی کی پیروی کررہے ہو

By Mufti Taqi Usmani

ہمیں خوب معلوم ہے کہ جب یہ لوگ تمہاری بات کان لگا کر سنتے ہیں تو کس لیے سنتے ہیں ، اور جب یہ آپس میں سرگوشیاں کرتے ہیں ( تو ان باتوں کا بھی ہمیں پورا علم ہے ) جب یہ ظالم ( اپنی برادری کے مسلمانوں سے ) یوں کہتے ہیں کہ : تم تو بس ایک ایسے آدمی کے پیچھے چل پڑے ہو جس پر جادو ہوگیا ہے ۔

By Noor ul Amin

ہم خوب جانتے ہیں کہ جب وہ آ پ کی طرف کان لگاتے ہیں تو کس بات پر لگاتے ہیں اور اسے بھی جو وہ سرگوشی کرتے ہیں جب یہ ظالم کہتے ہیں کہ:تم تو ایک جادو گرآ دمی کی پیروی کررہے ہو

By Kanzul Eman

ہم خوب جانتے ہیں جس لیے وہ سنتے ہیں ( ف۱۰۱ ) جب تمہاری طرف کان لگاتے ہیں اور جب آپس میں مشورہ کرتے ہیں جبکہ ظالم کہتے ہیں تم پیچھے نہیں چلے مگر ایک ایسے مرد کے جس پر جادو ہوا ( ف۱۰۲ )

By Tahir ul Qadri

ہم خوب جانتے ہیں یہ جس مقصد کے لئے دھیان سے سنتے ہیں جب یہ آپ کی طرف کان لگاتے ہیں اور جب یہ سرگوشیاں کرتے ہیں جب یہ ظالم لوگ ( مسلمانوں سے ) کہتے ہیں کہ تم تو محض ایک ایسے شخص کی پیروی کر رہے ہو جو سحر زدہ ہے ( یعنی اس پر جادو کردیا گیا ہے تو ہم یہ سب کچھ دیکھ اور سن رہے ہوتے ہیں )