Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जब हमने आपसे कहा कि आपके रब ने लोगों को घेरे में ले लिया है, और वह नज़ारा जो हमने आपको दिखाया वह सिर्फ़ लोगों की जाँच के लिए था और उस दरख़्त को भी जिसकी क़ुरआन में मज़म्मत की गई है, और हम उनको डराते हैं लेकिन उनकी ज़बरदस्त सरकशी बढ़ती ही जा रही है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجب ہم نے آپ سے کہاکہ آپ کے رب نے بلاشبہ لوگوں کوگھیررکھاہے اورہم نے کوئی خواب جوآپ کودکھایااسے نہیں بنایا مگر لوگوں کے لئے آزمائش اورقرآن میں لعنت زدہ درخت بھی۔ہم انہیں ڈراتے ہیں تو یہ ڈرانا ان کو بہت بڑی سرکشی کے سوازیادہ نہیں کرتا۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جب ہم نے تم سے کہا کہ تمہارے رب نے لوگوں کو اپنے گھیری میں لے لیا اور وہ رؤیا جو ہم نے تم کو دکھائی ، اس کو ہم نے لوگوں کیلئے بس ایک فتنہ ہی بنادیا اور اس درخت کو بھی ، جس پر قرآن میں لعنت وارد ہوئی اور ہم تو ان کو ڈراتے ہیں لیکن یہ چیز ان کی غایت سرکشی میں اضافہ کیے جارہی ہے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے رسول وہ وقت یاد کرو ) جب ہم نے آپ سے کہا تھا کہ آپ کے پروردگار نے لوگوں کو گھیرے میں لے لیا ہے اور جو منظر ہم نے آپ کو دکھایا تھا ۔ اس کو اور اس درخت کو جس پر قرآن میں لعنت کی گئی ہے ، ہم نے لوگوں کیلئے آزمائش کا ذریعہ بنایا ہے اور ہم انہیں ڈراتے ہیں مگر یہ ڈرانا ان کی سرکشی میں اضافہ ہی کر رہا ہے ۔

By Moudoodi

یاد کرو اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ہم نے تم سے کہہ دیا تھا کہ تیرے رب نے ان لوگوں کو گھیر رکھا ہے ۔ 70 اور یہ جو کچھ ابھی ہم نے تمہیں دکھایا ہے71 ، اس کو اور اس درخت کو جس پر قرآن میں لعنت کی گئی ہے 72 ، ہم نے ان لوگوں کے لیے بس ایک فتنہ بنا کر رکھ دیا ۔ 73 ہم انہیں تنبیہ پر تنبیہ کیے جا رہے ہیں ، مگر ہر تنبیہ ان کی سرکشی ہی میں اضافہ کیے جاتی ہے ۔ ؏ ٦

By Mufti Naeem

اور جب ہم نے آپ ( ﷺ ) سے کہا تھا کہ بلاشبہ آپ کا رب ( باعتبار علم کے ) تمام لوگوں کو گھیرے ہوئے ہے اور جو کچھ منظر ہم نے آپ کو دکھلایا ہے اور وہ درخت جس پر قرآن میں لعنت ذکر ہوئی ہے ( دونوں ) لوگوں کے لیے آزمائش ہیں اور ہم انہیں ( مختلف طریقوں سے ) ڈراتے رہتے ہیں مگر یہ ڈراوے ( بھی ) انہیں مزید گہری سرکشی کی طرف بڑھادیتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) وہ وقت یاد کرو جب ہم نے تم سے کہا تھا کہ تمہارا پروردگار ( اپنے علم سے ) تمام لوگوں کا احاطہ کیے ہوئے ہے ۔ ( ٣٢ ) اور ہم نے جو نظارہ تمہیں دکھایا ہے ، اس کو ہم نے ( کافر ) لوگوں کے لیے ایک فتنہ بنا دیا ۔ ( ٣٣ ) نیز اس درخت کو بھی جس پر قرآن میں لعنت آئی ہے ۔ اور ہم تو ان کو ڈراتے رہتے ہیں ، لیکن اس سے ان کی سخت سرکشی ہی میں اضافہ ہورہا ہے ۔

By Noor ul Amin

اور جب ہم نے آپ سے کہاکہ آپ کارب تمام لوگوں کو اپنے گھیرے میں لئے ہوئے ہے اور جو مشاہدات ( شب معراج میں ) آپکو کرائے ، انہیں ہم نے لوگوں کے لئے آزمائش کاذریعہ بنادیا تھا اور اس ( جہنم کے زقوم کے ) درخت کو بھی جس پر قرآن میں لعنت کی گئی ہے ، ہم انہیں ڈراتے ہیں مگریہ چیزان کی سرکشی میں اضافہ ہی کرتی ہے

By Kanzul Eman

اور جب ہم نے تم سے فرمایا کہ سب لوگ تمہارے رب کے قابو میں ہیں ( ف۱۲۸ ) اور ہم نے نہ کیا وہ دکھاوا ( ف۱۲۹ ) جو تمہیں دکھایا تھا ( ف۱۳۰ ) مگر لوگوں کی آزمائش کو ( ف۱۳۱ ) اور وہ پیڑ جس پر قرآن میں لعنت ہے ( ف۱۳۲ ) اور ہم انھیں ڈراتے ہیں ( ف۱۳۳ ) تو انھیں نہیں بڑھتی مگر بڑی سرکشی ،

By Tahir ul Qadri

اور ( یاد کیجئے ) جب ہم نے آپ سے فرمایا کہ بیشک آپ کے رب نے ( سب ) لوگوں کو ( اپنے علم و قدرت کے ) احاطہ میں لے رکھا ہے ، اور ہم نے تو ( شبِ معراج کے ) اس نظّارہ کو جو ہم نے آپ کو دکھایا لوگوں کے لئے صرف ایک آزمائش بنایا ہے ( ایمان والے مان گئے اور ظاہر بین الجھ گئے ) اور اس درخت ( شجرۃ الزقوم ) کو بھی جس پر قرآن میں لعنت کی گئی ہے ، اور ہم انہیں ڈراتے ہیں مگر یہ ( ڈرانا بھی ) ان میں کوئی اضافہ نہیں کرتا سوائے اور بڑی سرکشی کے