प्रशंसा अल्लाह के लिए है जिस ने अपने बन्दे पर यह किताब अवतरित की और उस में (अर्थात उस बन्दे में) कोई टेढ़ नहीं रखी,
سب تعریف اﷲ تعالیٰ کے لیے ہے جس نے اپنے بندے پرکتاب نازل کی اور اس میں کوئی کجی نہیں رکھی۔
شکر کا سزاوار ہے وہ اللہ ، جس نے اپنے بندے پر کتاب اتاری اور اس میں اس نے کوئی کج پیچ نہیں رکھا ۔
ہر قسم کی تعریف اس اللہ کے لئے ہے جس نے اپنے بندہ ( خاص ) پر کتاب نازل کی اور اس میں کسی طرح کی کوئی کمی نہیں رکھی ۔
تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے اپنے بندے پر یہ کتاب نازل کی اور اس میں کوئی ٹیڑھ نہ رکھی ۔ 1
تمام تعریفیں اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے لئے ہیں جس نے اپنے بندے ( محمد ﷺ ) پر ( یہ ) کتاب ( قرآن مجید ) نازل فرمائی اور اس میں ( ظاہری ، باطنی یا لفظی ، معنوی ) کوئی ٹیڑھا پن نہیں رکھا ۔
تمام تعریفیں اللہ کی ہیں جس نے اپنے بندے پر کتاب نازل کی ، اور اس میں کسی قسم کی کوئی خامی نہیں رکھی ۔
سب تعریف اللہ کے لئے ہے جس نے اپنے بندے پر یہ کتاب نازل کی اور اس میں کوئی کسرباقی نہیں چھوڑی
سب خوبیاں اللہ کو جس نے اپنے بندے ( ف۲ ) پر کتاب اتاری ( ف۳ ) اور اس میں اصلاً ( بالکل ، ذرا بھی ) کجی نہ رکھی ، ( ف٤ )
تمام تعریفیں اﷲ ہی کے لئے ہیں جس نے اپنے ( محبوب و مقرّب ) بندے پر کتابِ ( عظیم ) نازل فرمائی اور اس میں کوئی کجی نہ رکھی