और उस दिन जहन्नम को इनकार करने वालों के सामने कर देंगे
اور اُس دن جہنم کوہم کافروں کے سامنے لائیں گے،پوری طرح سامنے لانا۔
اور اس دن ہم جہنم کو ان کافروں کے روبرو پیش کریں گے ۔
اور اس دن ہم دوزخ کو کافروں کے سامنے پیش کر دیں گے ۔
اور وہ دن ہوگا جب ہم جہنم کو کافروں کے سامنے لائیں گے ،
اور اس روز ہم جہنم کو بالکل ظاہر کرکے کافروں کے لیے پیش کردیں گے ۔
اور اس دن ہم دوزخ کو ان کافروں کے سامنے کھلی آنکھوں لے آئیں گے ۔
اس دن ہم جہنم کو کافروں کے سامنے لائیں گے
اور ہم اس دن جہنم کافروں کے سامنے لائیں گے ( ف۲۱۰ )
اور ہم اس دن دوزخ کو کافروں کے سامنے بالکل عیاں کر کے پیش کریں گے