कह दो, "अल्लाह भली-भाँति जानता है जितना वे ठहरे।" आकाशों और धरती की छिपी बात का सम्बन्ध उसी से है। वह क्या ही देखने वाला और सुनने वाला है! उस से इतर न तो उन का कोई संरक्षक है और न वह अपने प्रभुत्व और सत्ता में किसी को साझीदार बनाता है
آپ کہہ دیں اﷲ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ جتناعرصہ رہے آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتیں اُسی کومعلوم ہیں، کس قدروہ دیکھنے والاہے اورکس قدر وہ سننے والاہے،اﷲ تعالیٰ کے سوا ان کاکوئی مددگارنہیں اورنہ ہی اﷲ تعالیٰ کسی ایک کواپنی حکومت میں شریک کرتا ہے۔
کہہ دو: اللہ ہی خوب جانتا ہے جتنی مدت وہ رہے ۔ آسمانوں اور زمین کا غیب صرف اسی کے علم میں ہے ۔ کیا ہی خوب ہے وہ دیکھنے والا اور سننے والا! اس کے سوا ان کا کوئی کارساز نہیں اور وہ اپنے اختیار میں کسی کو ساجھی نہیں بناتا ۔
کہہ دیجئے! کہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ کتنا رہے؟ تمام آسمانوں اور زمین کا ( علمِ ) غیب اسی کے لئے ہے وہ کتنا بڑا دیکھنے والا اور کتنا بڑا سننے والا ہے ۔ اللہ کے سوا ان لوگوں کا کوئی سرپرست نہیں ہے اور نہ وہ کسی کو اپنے حکم میں شریک کرتا ہے ۔
تم کہو ، اللہ ان کے قیام کی مدت زیادہ جانتا ہے ، آسمانوں اور زمین کے سب پوشیدہ احوال اسی کو معلوم ہیں ، کیا خوب ہے وہ دیکھنے والا اور سننے والا! زمین و آسمان کی مخلوقات کا کوئی خبرگیر اس کے سوا نہیں ، اور وہ اپنی حکومت میں کسی کو شریک نہیں کرتا ۔
آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کہ جتنی مدت وہ رہے ( اسے ) اللہ ( تعالیٰ ) ہی خوب جانتے ہیں ، انہی کو آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتیں معلوم ہیں ، وہ کیا خوب دیکھنے والے اور کیا ہی خوب سننے والے ہیں ، ان کے سوا ان ( لوگوں ) کا کوئی مدد گار نہیں اور نہ وہ اپنے حکم میں کسی کو شریک فرماتے ہیں ۔
۔ ( اگر کوئی اس میں بحث کرے تو ) کہہ دو کہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ کتنی مدت ( سوتے ) رہے ۔ ( ٢٠ ) آسمانوں اور زمین کے سارے بھید اسی کے علم میں ہیں ۔ وہ کتنا دیکھنے والا ، اور کتنا سننے والا ہے ۔ اس کے سوا ان کا کوئی رکھوالا نہیں ہے ، اور وہ اپنی حکومت میں کسی کو شریک نہیں کرتا ۔
ان سے کہیے کہ اللہ ہی بہترجانتا ہے جتنی مدت وہ ٹھہرے ، اسی کو آسمانوں اور زمین کے غیب معلوم ہیں ، وہ کیا ہی خوب سننے والا اور دیکھنے والا ہے ، ان چیزوں کا اللہ کے سوا کوئی کارساز اور منتظم نہیں اور وہ اپنی حکومت میں کسی کو شریک نہیں کرتا
تم فرماؤ اللہ خوب جانتا ہے وہ جتنا ٹھہرے ( ف۵۳ ) اسی کے لیے ہیں آسمانوں اور زمینوں کے سب غیب ، وہ کیا ہی دیکھتا اور کیا ہی سنتا ہے ( ف۵٤ ) اس کے سوا ان کا ( ف۵۵ ) کوئی والی نہیں ، اور وہ اپنے حکم میں کسی کو شریک نہیں کرتا ،
فرما دیجئے: اﷲ ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ کتنی مدت ( وہاں ) ٹھہرے رہے ، آسمانوں اور زمین کی ( سب ) پوشیدہ باتیں اسی کے علم میں ہیں ، کیا خوب دیکھنے والا اور کیاخوب سننے والا ہے ، اس کے سوا ان کا نہ کوئی کارساز ہے اور نہ وہ اپنے حکم میں کسی کو شریک فرماتا ہے